1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرنس ہيری آئندہ برس شادی کر لیں گے

عاصم سلیم اے ایف پی
27 نومبر 2017

برطانوی شہزادہ ہيری اپنی منگيتر اور محبوبہ ميگن مارکل سے آئندہ برس شادی کريں گے۔ دونوں کی منگنی اسی ماہ ہوئی تھی جس کے بارے ميں اعلان پیر کے دن کيا گيا۔ برطانوی ملکہ نے بھی اس خبر پر مسرت کا اظہار کيا ہے۔

Prinz Harry mit Freundin Meghan Markle bei den Invictus Games in Toronto
تصویر: picture-alliance/empics/N. Denette

برطانوی شہزادے ہيری نے امريکی اداکارہ ميگن مارکل سے منگنی کر لی ہے اور ان دونوں کی شادی آئندہ برس موسم بہار ميں متوقع ہے۔ اس بارے ميں اعلان تينتيس سالہ ہيری کے والد پرنس چارلس نے  ستائیس نومبر بروز پیر برطانوی دارالحکومت لندن ميں کيا۔

برطانوی شہزادہ ہیری پریس پر برہم

برطانوی ملکہ کے ’محبت نامے کی طرح کے خط‘ کی نیلامی

برطانوی ملکہ الزبتھ کی پڑپوتی کی ولادت

شہزادہ ہيری برطانيہ کے بادشاہ بننے کی فہرست ميں پانچويں نمبر پر ہيں جبکہ مارکل امريکی ٹيلی وژن سيريز ’سوٹس‘ ميں اپنے منفرد کام کی وجہ سے معروف ہيں۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں نے اسی ماہ منگنی کی۔

پرنس چارلس کی سرکاری رہائش گاہ ’کلارنس ہاؤس‘ سے جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ شہزادہ ہيری نے ملکہ اور ديگر قريبی اہل خانہ کو اس بارے ميں مطلع کر ديا ہے اور اس سلسلے ميں اپنی ہونے والی اہليہ کے اہل خانہ سے بھی اجازت لے لی ہے۔ بیکنگہم پيلس کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ ايڈنبرا کے ڈيوک اور ملکہ برطانيہ اس پيش رفت پر کافی خوش ہيں۔

شہزادہ ہيری اور چھتيس سالہ ميگن مارکل گزشتہ برس جولائی ميں پہلی مرتبہ ملے تھے۔ اس کے کچھ ہی ماہ بعد شہزادے نے مارکل کے ليے اپنی محبت کا اظہار کر ديا تھا اور اس بارے ميں خبريں ذرائع ابلاغ کا مرکز بنی رہيں۔

برطانوی شاہی جوڑا ولیم اور کیٹ جرمنی کے پہلے دورے پر

00:51

This browser does not support the video element.

آئندہ برس موسم بہار ميں ان دونوں کی شادی متوقع ہے اور ابھی سے امکان ظاہر کيا جا رہا ہے کہ یہ ايک انتہائی مہنگی شادی ہو گی۔ ايک اندازے کے مطابق ٹيلی وژن پر اور آن لائن تقريباً ڈھائی بلين افراد اس شادی کی تقریب کو براہ راست ديکھيں گے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں