1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرنس ہیری کی میگھن سے شادی: ’شاہی خاندان داغدار ہو جائے گا‘

مقبول ملک اے پی
15 جنوری 2018

برطانوی سیاسی جماعت یو کے انڈیپینڈنٹ پارٹی یو کے آئی پی کے سربراہ ہینری بولٹن کی گرل فرینڈ جو مارنی نے پرنس ہیری کی منگیتر میگھن مارکل کے خلاف ایک ایسا نسل پرستانہ بیان دیا ہے، جس پر بہت زیادہ تنقید کی جا رہی ہے۔

برطانیہ کے پرنس ہیری اپنی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھتصویر: Getty Images for the Invictus Games Foundation/C. Jackson

برطانوی دارالحکومت لندن سے ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق اخبار ’میل ‌آن سنڈے‘ نے لکھا کہ جو مارنی کے بقول امریکا کی ایک سیاہ فام خاتون شہری کی بیٹی کے طور پر امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی برطانوی شہزادے ہیری کے ساتھ شادی سے ملکی شاہی خاندان ’داغ دار‘ ہو جائے گا۔

برطانوی شاہی جوڑا ولیم اور کیٹ جرمنی کے پہلے دورے پر

00:51

This browser does not support the video element.

پرنس ہيری آئندہ برس شادی کر لیں گے

چینی حکام ’انتہائی ناشائستہ‘ ملکہ برطانیہ کا بیان منظر عام پر

اخبار کے مطابق یہ بات پچیس سالہ جو مارنی نے اپنے ایک دوست کو موبائل فون پر بھیجے گئے ایک ٹیکسٹ میسج میں لکھی۔

اس پیغام میں مارنی نے مزید لکھا کہ اس شادی کے بعد مستقبل میں یہ بھی ہو گا کہ ’برطانیہ کا وزیر اعظم کوئی مسلمان ہو گا اور بادشاہ کوئی سیاہ فام انسان‘۔

ان بہت متنازعہ اور نسل پرستانہ بیانات کی وجہ سے جو مارنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں مارنی نے اپنے ایک بیان میں اس بارے میں معذرت بھی کر لی کہ انہوں نے ایک دوست کو موبائل فون پر بھیجے گئے ان متعدد ٹیکسٹ پیغامات میں ’حیران کر دینے والی زبان‘ استعمال کی۔

پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی اس سال مئی میں ہو گیتصویر: picture alliance/AP/dpa/F. Augstein

ساتھ ہی جو مارنی نے یہ بھی کہا کہ ان کے پیغامات سے متعلق اخباری رپورٹ میں جو حوالے دیے گئے ہیں، وہ سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیے گئے ہیں۔ ’میل آن سنڈے‘ کے مطابق جو مارنی نے، جو خود کو ایک ماڈل اور اداکارہ قرار دیتی ہیں، میگھن مارکل اور سیاہ فام انسانوں کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے بھی کیے۔ ایسے ہی ایک تبصرے میں انہوں نے ایسے افراد کو ’بدنما‘ بھی قرار دیا۔

برطانوی ملکہ کے ’محبت نامے کی طرح کے خط‘ کی نیلامی

برطانوی ملکہ الزبتھ کی 90ویں سال گرہ

ولیم اور کیتھرین رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

اسی دوران یو کے انڈیپینڈنٹ پارٹی کے رہنما ہینری بولٹن نے کہا ہے کہ ان کی گرل فرینڈ جو مارنی کو ان کی پارٹی میں کوئی باقاعدہ عہدہ حاصل نہیں اور مارنی کی پارٹی رکنیت بھی فوری طور پر معطل کی جا چکی ہے۔ جو مارنی ماضی میں یورپی یونین کے خلاف بھی بہت سے انتہائی سخت اور متنازعہ بیانات دے چکی ہیں۔

یو کے آئی پی کے رہنما ہینری بولٹن اور ان کی گرل فرینڈ جو مارنیتصویر: Imago/i Images

میگھن مارکل، جن کی پرنس ہیری سے منگنی ہو چکی ہے، کئی بار عوامی سطح پر زبانی اور تحریری طور پر یہ بیانات دے چکی ہیں کہ کس طرح انہیں بات پر فخر ہے کہ وہ دوہری نسلی شناخت کی حامل ہیں۔ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی اس سال مئی میں ہو گی۔

حکومت ’کوہِ نور‘ ہیرا واپس لائے، پاکستانی عدالت میں درخواست

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد، تاج محل کے ساتھ شہر بھرکی صفائی

اس سے قبل خود پرنس ہیری بھی گزشتہ برس کے اواخر میں اس بات پر کھل کر تنقید کر چکے ہیں کہ کس طرح میگھن مارکل کی افریقی نژاد امریکی شناخت کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف میڈیا رپورٹوں میں ایسے سخت الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں، جو ’کھلے صنفی تعصب اور نسل پرستی‘ کا پتہ دیتے ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں