1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور بم حملہ: ہلاک شدگان کی تعداد 21، ایک سو زخمی

گوہر نذیر گیلانی6 دسمبر 2008

پاکستان کے شورش زدہ صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے بم حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد اب 21 ہوگئی ہے جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

پشاور بم حملے میں مرنے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہےتصویر: AP

پشاور بم حملے میں مرنے والوں میں تین بچّے اور چار خواتین شامل بتائے جاتے ہیں۔ جمعہ کے روز ہونے والے اس بم دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع نے ڈاکٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں کم از کم پندرہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹروں کے مطابق پشاور کے اہم ہسپتال میں ایمرجنسی بنیادوں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ تمام زخمیوں کی جان بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کسی بھی عسکری گروپ نے پشاور دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کیتصویر: AP

پشاور میں مقیم ’ڈان نیوز‘ سے وابستہ صحافی سید عرفان اشرف نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کو پشاور بلایا گیا تاکہ زخمیوں کا بروقت علاج ہوسکے۔

تاحال کسی بھی عسکری گروپ نے پشاور دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سید عرفان کے مطابق فرقہ وارانہ حملوں کی اکثر کوئی بھی عسکری تنظیم ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں