1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور کی نمک منڈی کا دورہ ، ایک  پر لطف تجربہ

بینش جاوید AFP
3 جنوری 2019

پشاور کی گلیوں سے آتی بار بی کیو گوشت کی مہک پاکستان بھر سے گوشت کھانے کے شوقین افراد کو خیبر پختونخواہ کے اس علاقے میں آنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

Pakistan Grillen & BBQ in Peschawar
تصویر: Getty Images/AFP/A. Majeed

دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے متاثرہ پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کا قدیمی شہر پشاور آج بھی دنیا بھرمیں اپنے لذیذ پکوان کے باعث جانا جاتا ہے۔ لاہور کے طالب علم محمد فہد کئی عرصے سے پشاوری گوشت کے بارے میں سنتا رہا ہے۔ فہد نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا،’’ پہلے ہم سمجھتے تھے کہ پشاور ایک خطرناک شہر ہے لیکن اب چند سالوں سے سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔‘‘ سکیورٹی صورتحال کی بہتری ہی وہ وجہ ہے جس کی بدولت فہد اور پاکستان کے دیگر شہری اب پشاور کا رخ کر رہے ہیں۔ فہد نے پشاور کی نمک منڈی میں اپنے کھانے کا انتظار کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا،’’ ہم یہاں یہ دیکھنے آئے ہیں کہ پشاور کے بار بی کیو کے ذائقے کا کیا راز ہے ؟‘‘ 

    

تصویر: Getty Images/AFP/A. Majeed

پشاوری پکوان کی خاص تراکیب افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے  پشتون سرزمین کی پیداوار ہیں۔ یہ اپنی سادہ انداز کے باعث جانی جاتی ہیں۔ یہاں کا کھانا پاکستان کے دیگر علاقوں کے تیز مصالحوں والے پکوانوں سے بالکل مختلف ہے۔ کھانوں کی ایک کتاب کی مصنفہ سمعیہ عثمانی کا کہنا ہے،’’ اس کی مقبولیت کا بہت بڑا راز یہ ہے کہ ان کھانوں میں گوشت کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔‘‘

تصویر: Getty Images/AFP/A. Majeed

پشاور کی نمک منڈی کے چرسی تکوں پر صرف نمک لگایا جاتا ہے اور انہیں دنبے کی چربی کے ساتھ کوئلوں پر پکایا جاتا ہے۔ یہاں کی گوشت کڑاہی بھی بہت مشہور ہے۔ اس خاص ڈش میں گوشت کو چربی، ہری مرچوں اور ٹماٹر کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اس لذیذ کھانے کو گرم نان اور دہی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ’چرسی تکہ ہاؤس‘  کے مالک ناصر خان کا کہنا ہے،’’دنیا کا سب سے لذیذ کھانا یہاں کا ہے۔‘‘ ناصر خان کے مطابق  ان کے ریسٹورنٹ میں ہر روز سینکڑوں کلو گوشت پکایا جاتا ہے اور سینکڑوں افراد کو کھانا پیش کیا جاتا ہے۔

تصویر: Getty Images/AFP/A. Majeed

عمر عامر عزیز بار بی کیو گوشت کے شوقین ہے۔ ان کے لیے پشاور کی نمک منڈی صرف کھانے کا مرکز نہیں ہے بلکہ یہاں کی ایک خاص ثقافت ہے جو یہاں کے پکوان سے جڑی ہوئی ہے۔ قدامت پسند شہر پشاور میں نمک منڈی کا دورہ کرنا ایک بہت پر لطف تجربہ ہے۔ یہاں سبز کہوہ کے ساتھ گرم گرم بار بی کیو گوشت کے ساتھ محفلیں گھٹنوں تک جاری رہتی ہیں۔  

پاکستان کا حقيقی چہرہ دکھانے کے ليے یورپی پارلیمان میں اولين نمائش

01:52

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں