پلاسٹک کی بوتلیں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے بدنام ہیں۔ دنیا بھر کے سمندروں میں یہ بوتلیں مچھلیوں، پودوں اور دیگر سمندری حیات کے لیے خطرہ ہیں تو دوسر ی طرف جلائے جانے کی صورت میں ان سے نکلنے والا دھواں فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ لیکن کیا ان کا بہتر استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ جرمنی کی ایک طالبہ کچھ ایسا ہی کر رہی ہیں۔