جاسوسی کے لیے بنائی گئی کمپنی پلانٹیئر دنیا کی سب سے بڑی ٹیک قوتوں میں شامل کیسے ہو گئی؟ امریکی ڈیٹا اینالِٹکس کی یہ بڑی کمپنی اب دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور اس کی مالیت تقریباً 500 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ لیکن اس تیز رفتار ترقی کے پیچھے وہ ٹیکنالوجی چھپی ہے جو جنگوں اور امیگریشن قوانين کے نفاذ میں استعمال ہوتی ہے۔