1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پناہ کے ناکام متلاشیوں کو واپس لو، ورنہ ویزا پابندیاں بھگتو

شمشیر حیدر DW/AFP/KNA
29 اکتوبر 2017

یورپی یونین نے پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی وطن واپسی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو یورپی ممالک کے ویزوں کے اجرا میں سختی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Symbolbild Flüchtlinge Visum Schengenraum
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Spata

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایسے تارکین وطن کو واپس اپنے ملک میں قبول نہ کرنے یا اس سلسلے میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہوں۔

جرمنی: مہاجرت کے نئے ضوابط

یورپی پارلیمان کے ارکان پناہ کے مشترکہ قوانین بنانے پر متفق

جرمن اخبار ’ویلٹ ام زونٹاگ‘ کے مطابق اٹھائیس رکنی یورپی بلاک نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے ایسے شہریوں کی وطن واپسی میں، جن کی یورپی ممالک میں جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستیں رد کی جا چکی ہیں، تعاون نہ کرنے والے ممالک کے لیے یورپی ویزا پالیسی سخت کر دی جائے گی۔ ویزوں کے اجرا میں سختی کے بعد ان ممالک سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کے ویزوں کا حصول انتہائی دشوار ہو جائے گا۔

یورپی کمیشن نے ’ویلٹ ام زونٹاگ‘ کو ان سخت اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ویزوں میں سختی کیے جانے کے اقدامات کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اسی دھمکی کے باعث بنگلہ دیش اور یورپی یونین کے مابین یورپ سے پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی وطن واپسی سے متعلق ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

رواں برس موسم بہار کے دوران بحیرہ روم کے سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی پہنچنے والے پناہ کے متلاشی افراد میں بنگلہ دیشی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

یورپی کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں کئی دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں اور تعاون نہ کرنے والے ممالک کے شہریوں کے لیے یورپی ممالک کے ویزوں کا حصول مشکل بنا دیا جائے گا۔

ستّر افراد کے قتل میں مطلوب پاکستانی عدالت میں پیش

00:29

This browser does not support the video element.

یورپی یونین کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک اپنے شہریوں کی واپسی میں مسلسل تعاون نہیں کر رہا تو ردِعمل میں اس ملک کے شہریوں کے لیے بھی یورپ کا سفر دشوار بنا دینا ’ایک منطقی فیصلہ‘ ہے۔ ڈے میزیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان اقدامات کے ذریعے خاص طور پر ان ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارت کاروں اور حکام کو ہدف بنایا جا رہا ہے جو پناہ گزینوں کی واپسی میں اصل رکاوٹ ہیں۔

جرمن وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جب یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ طور پر دباؤ ڈالیں تو اس کے فوری نتائج سامنے آتے ہیں۔

جرمنی سے مہاجرین کو ملک بدر کر کے یونان بھیجا جائے گا، یونان

جرمنی میں پناہ کی درخواستوں پر فیصلوں میں کتنا وقت لگتا ہے؟

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں