پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گی؟؟؟
25 اگست 2008اشتہار
اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنما اور قومی اسمبلی کے قائدحزب اختلاف چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوشش کی ہر سطح پر مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار کی حمایت کے لئے ان سے رابطہ کیا ہے مگر اس کا فیصلہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ دریں اثناء مسلم لیگ ق نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد سید مشاہد حسین کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا۔