1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پنجاب سے وزیر اعظم اور سندھ کا ردعمل

23 مارچ 2008

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر مرکزی قیادت کے فیصلوں کی تائید کی گئی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیر اعظم یوسف رضا گیلانیتصویر: AP

صوبائی وزیر اعلی کے لئے نامزد سید قائم شاہ کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اتحاد سے وزیر اعظم کی نامزدگی تک ، تمام فیصلوں پر کوئی اختلافات سامنے نہیں آئے ۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ اگرچہ سندھ سے اور بالخصوص مخدوم امین فہیم کو وزیر اعظم نامزد نہ کرنے پر دور رس نتائج سامنے آئیں گے ۔

کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھائے گا کیونکہ اس وقت ایسا عمل کسی بھی تنقید کرنے والے کو سیاسی میدان میں اکیلا کر دے گا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں رونما ہوں گی ۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں