1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پنجاب میں گورنر راج کے خاتمے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا

خبر رساں ادارے30 مارچ 2009

پاکستانی صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج کے خاتمے کی سمری منظور کئے جانے کے بعد حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد گورنر نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز طلب کر لیا ہے۔

زرداری نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے نواز لیگ کو غیر مشروط تعاون کی بھی یقین دہانی کرائیتصویر: AP

صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں پچیس فروری سے نافذ گورنر راج کے خاتمے کی سمری پر دستخط کر دئیے جس کے بعد وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران وفاقی حکومت کو گورنر راج کے خاتمے کی سفارش کی تھی۔ گورنر راج کے خاتمے کے بعد اگر صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل سپریم کورٹ شریف برادران کی نا اہلی کے مقدمہ میں کوئی فیصلہ نہیں سناتی تو اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب ہو گا۔ گورنر راج کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی وفاقی حکومت نے شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے والی سرکاری افسروں کی ٹیم کا لاہور واپس تبادلہ کر دیا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں