پولیساریو کے سربراہ کی اقوام متحدہ کے رہنما کو دورے کی دعوت
12 جون 2013پولیساریو نیشنل لبریشن کی ایک باغی تحریک ہے جو مغربی صحارا کو مراکش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ 1979ء میں، پولیساریو فرنٹ کو اقوام متحدہ کی طرف سے مغربی صحارا کی عوام کے نمائندے کے طور پرتسلیم کیا گیا تھا۔
مغربی صحارا، ایک کم آبادی والا خطہ ہے جو بحر اوقیانوس کے مغربی ساحل پر واقعے ہے اور فاسفیٹ، تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال ہے۔ کئی دہایئوں سے مراکش اس بات پر اصرار کر رہا ہے کہ مغربی صحارا کو اس کی حکمرانی کے ماتحت کیا جائے۔
پولیساریو کے سکریٹری جنرل محمد عبدالعزیز نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون کو مغربی صحارا کا دورہ کرنے کی دعوت اس لئے دی ہے تاکہ وہ اس خطے کی صورتحال کا خود جائزہ لیں۔ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ بان کی مون کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے جب مراکش میں کشیدگی بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عبدالعزیز نے بان کی مون کے ساتھ اُس ملاقات میں ان کو یہ دعوت نامہ دیا جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ مراکش اور پولیساریو کے درمیان تنازعات کے حل میں مدد کریں گے۔
عبدالعزیز نے برطانیہ میں اقوام متحدہ کے سفیرمارک لیئل گرانٹ سے بھی ملا قات کی جو کہ رواں ماہ سلامتی کونسل کے صدر بھی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیو یارک آنے سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اور کانگریس اراکین سے واشنگٹن میں ملاقاتوں کے دوران انہوں نے پولیساریو کے مسئلے پر امریکہ کی طرف سے حمایت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ نے 1991ء میں مراکش اور پولیساریو کے درمیان جنگ بندی میں بروکر کا کردار ادا کیا تھا اور افہام و تفہیم کے ساتھ مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا اور اس عالمی ادارے نے یہ امید ظاہر کی تھی کہ اس علاقے کی قسمت کا فیصلہ آئندہ ریفرنڈم کے ذریعے کیا جائے گا۔
hm/km(Reuters)