پيسے بنانے کے ليے آپ کون سے ٹِک ٹاکرز کو فالو کر سکتے ہيں؟
7 نومبر 2021
آج کل ہر طرف کرپٹو يا اسٹاک مارکيٹوں ميں سرمايہ کاری کا رجحان ہے۔ اور يہ بھی وقت کی ايک حقيقت ہے کہ سوٹ بوٹ پہنے ہوئے کسی ماہر کی جگہ، اکثريت ان چيزوں کو سمجھنے کے ليے سوشل ميڈيا کا رخ کرتی ہے۔
اشتہار
ٹِک ٹاک ہو، يو ٹيوب ہو يا انسٹاگرام، ان دنوں ہر تيسری چوتھی ويڈيو ميں کوئی نوجوان لڑکا يا لڑکی اپنے ناظرين کو يہ بتا رہا ہوتا ہے کہ وہ پيسے کون سے اسٹاک ميں لگائيں يا کہاں سے اپنی رقوم نکال ليں۔ رواں سال دنيا بھر ميں سب سے زيادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ايپ ٹِک ٹاک رہی۔
ابتداء ميں اس ايپ پر کھانے پکانے اور ڈانس کی ويڈيوز کافی مقبول تھيں البتہ اس سال 'فن فلوئنسرز‘ کی دھوم ہے۔ ہيش ٹيگ StockTok کو 1.7 بلين مرتبہ ديکھا جا چکا ہے۔ اسی طرح ہيش ٹيگ FinTok کو پانچ سو ملين بلين مرتبہ ديکھا گيا ہے۔
Invest With Queenie
پچيس سالہ آسٹريلوی ٹِک ٹاکر کوئينی ٹين کے ايک لاکھ فالوورز ہيں اور يو ٹيوب اور انسٹاگرام پر بھی ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں ميں ہے۔ وہ سڈنی ميں اپنے گھر سے ويڈيوز بناتی ہيں، جن ميں وہ يہ بتاتی ہيں کہ سرمايہ کاری کيسے کی جاتی ہے۔ وہ تين چار لاکھ ڈالر کما چکی ہيں اور اپنے مداحوں کو مشورہ ديتی ہيں کہ وہ جوانی ميں يہ کام شروع کريں تاکہ زيادہ رقوم جمع کر سکيں۔
حجابی ٹک ٹاکر
01:44
ميکسيکو سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر آندريس گارزا
ميکسيکو سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر آندريس گارزا کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ کو چھو رہی ہے۔ وہ سرٹيفيکيٹ يافتہ انويسٹمنٹ ايڈوائزر بھی ہيں۔ بائيس سالہ گارزا اپنے فالووز کو مشورے ديتے ہيں کہ وہ کن اسٹاکس ميں پيسے لگائيں اور کن ميں نہيں۔ اس نوجوان کا نظريہ ہے کہ سوشل ميڈيا نے نوجوانوں کے ليے آمدنی کے نئے راستے کھول ديے ہيں۔
ايک مختلف پہلو
يہاں يہ امر بھی اہم ہے کہ اسپين سے لے کر نيوزی لينڈ تک فنانشل ريگوليٹرز نوجوانوں کو يہ مشورہ دے رہے ہيں کہ وہ سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر ويڈيو ديکھ کر سرمايہ کاری ميں احتياط برتيں۔ 'پليکس فل‘ کرپٹو کرنسی کا ايک ٹريڈنگ پليٹ فارم ہے۔ اس کی ايک تحقيق کے نتائج ميں يہ سامنے آيا کہ ہيش ٹيگ کے ساتھ گردش کرنے والی ہر سات ميں سے ايک ويڈيو غلط معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ ناقدين کی يہ شکايت بھی ہے کہ کئی ٹک ٹاکرز اسپانسر شپ سے رقوم کماتے ہيں اور پھر اپنی ويڈيو ميں انہی اسپانسرز کی تشہير بھی کرتے ہيں۔ ٹک ٹاک نے اس مسئلے کے انسداد کے ليے جولائی ميں کرپٹو کرنسيز اور اسٹاکس کے بارے ميں اسپانسرڈ مواد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پاکستان ميں انٹرنيٹ اور سوشل ميڈيا تک کتنوں کو رسائی؟
حاليہ برسوں ميں پاکستان ميں ڈيجيٹل اور سوشل ميڈيا کے ميدان ميں خاطر خواہ ترقی ديکھی گئی ہے، جو بدستور جاری ہے۔ سماجی رابطے ہوں، کاروبار ہو يا ذاتی تعلقات، ڈيجٹلائزيشن ہر چيز کو متاثر کر رہی ہے۔
تصویر: picture alliance/Photoshot
مجموعی آبادی اور مردوں و عورتوں کا تناسب
سن 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 223 ملين افراد پر مشتمل ہے۔ جنوری 2020ء تا جنوری 2021ء ملک کی مجموعی آبادی ميں قريب دو فيصد يا 4.3 ملين افراد کا اضافہ نوٹ کيا گيا۔ آبادی ميں مردوں کا تناسب 51.5 جبکہ خواتين کا 48.5 ہے۔ 37.3 فيصد افراد شہری علاقوں ميں مقيم ہيں جبکہ 62.7 فيصد پاکستانی عوام کا تعلق ديہی علاقوں سے ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/T. Mustafa
انٹرنيٹ کی پہنچ کہاں تک؟
جنوری 2021ء کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ميں انٹرنيٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 61.34 ملين ہے۔ 2020ء تا 2021ء انٹرنيٹ صارفين کی تعداد ميں اکيس فيصد يعنی لگ بھگ گيارہ ملين کا اضافہ نوٹ کيا گيا۔ پاکستان کی تقريباً 27.5 فيصد آبادی کو انٹرنيٹ تک رسائی حاصل ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/F. Naeem
سماجی رابطوں کے پليٹ فارمز پر متحرک افراد
جنوری 2021ء تک پاکستان ميں سماجی رابطوں کے پليٹ فارمز پر متحرک افراد کی مجموعی تعداد لگ بھگ چھياليس ملين تھی۔ 2020ء تا 2021ء سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر متحرک افراد کی تعداد ميں چوبيس فيصد يا نو ملين کا اضافہ ديکھا گيا۔ جنوری 2021ء ميں پاکستانی کی مجموعی آبادی ميں سے 20.6 فيصد افراد سوشل ميڈيا پر متحرک تھے۔
تصویر: AFP/Getty Images/B. Khan
موبائل کنيکشن کے حامل افراد
رواں سال جنوری ميں پاکستان ميں موبائل کنيکشن کے حامل افراد کی تعداد 173.2 ملين تھی۔ جنوری 2020ء تا جنوری 2021ء اس تعداد ميں 4.2 فيصد يا 6.9 ملين کا اضافہ ديکھا گيا۔ پاکستانی کی مجموعی آبادی ميں سے 77.7 فيصد افراد موبائل کنيکشن کے حامل ہيں۔
تصویر: NICOLAS ASFOURI/AFP/Getty Images
لگ بھگ پچاس ملين افراد فيس بک کے صارف
پاکستان ميں لگ بھگ پچاس ملين افراد فيس بک کے صارف ہيں، جو مجموعی آبادی کے قريب 23.6 فيصد بنتے ہيں۔ ان ميں بھاری اکثريت 78.5 فيصد مردوں پر مشتمل ہے جبکہ عورتوں کا تناسب صرف 21.5 ہے۔ فيس بک کے صارفين ميں اٹھارہ تا چوبيس برس کے مرد اور خواتين کا تناسب بالترتيب ساڑھے ستائيس فيصد اور قريب نو فيصد ہے۔ پچيس تا چونتيس برس کے مرد اور خواتين کا تناسب بالترتيب ساڑھے انتيس فيصد اور ساڑھے سات فيصد ہے۔
تصویر: Jakub Porzycki/imago images/NurPhoto
ٹويٹر صارفين کی تعداد 2.68 ملين
سن 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ميں ٹويٹر صارفين کی تعداد 2.68 ملين ہے۔ توقع ہے کہ سن 2025 تک يہ تعداد 8.79 ملين تک پہنچ سکتی ہے۔
تصویر: Diptendu Dutta/AFP
ٹک پاک کے سن 2021 ميں پاکستان صارفين کی تعداد
مختصر دورانيے کی ويڈيو شيئر ايپ ٹک پاک کے سن 2021 ميں پاکستان صارفين کی تعداد 8.06 ملين ہے اور توقع ہے کہ سن 2025 تک يہ تعداد 2.95 ملين تک پہنچ سکتی ہے۔
تصویر: Rasit Aydogan/AA/picture alliance
يو ٹيوب صارفين کی تعداد 28.08 ملين
سن 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ميں يو ٹيوب صارفين کی تعداد 28.08 ملين ہے۔ توقع ہے کہ سن 2025 تک يہ تعداد 33.21 ملين تک پہنچ سکتی ہے۔