1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے

12 مئی 2024

جرمن شہر ڈریسڈن کی طرف سے دیا جانے والا پہلا بین الاقوامی امن انعام آج اتوار بارہ مئی کے روز آنجہانی روسی اپوزیشن رہنما آلیکسی ناوالنی کو دے دیا گیا، جو ان کی بیوہ یولیا ناوالنایا نے وصول کیا۔

ڈریسڈن میں آج منعقدہ تقریب میں آلیکسی ناوالنی کی بیوہ ناوالنایا (دائیں سے دوسری) اور سابق وفاقی جرمن صدر یوآخم گاؤک (دائیں سے پہلے)
ڈریسڈن میں آج منعقدہ تقریب میں آلیکسی ناوالنی کی بیوہ ناوالنایا (دائیں سے دوسری) اور سابق وفاقی جرمن صدر یوآخم گاؤک (دائیں سے پہلے)تصویر: Sebastian Kahnert/dpa/picture alliance

جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی کے دارالحکومت ڈریسڈن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روسی صدر پوٹن کے ناقد اور سرکردہ اپوزیشن رہنما ناوالنی کو یہ اعزاز ان کی اپنے وطن میں جمہوریت کے لیے ان مسلسل اور باہمت کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا، جو ان کی تقریباﹰ تین ماہ قبل پراسرار حالات میں موت تک جاری رہیں۔

ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام

منتظمین کی طرف سے اس اعزاز کے ساتھ اس کے وصول کنندہ کو دس ہزار یورو کی نقد رقم بھی دی گئی۔ آنجہانی آلیکسی ناوالنی کے لیے یہ اعزاز ان کی بیوہ یولیا ناوالنایا نے ڈریسڈن شہر کے 'شاؤشپیل ہاؤس‘ نامی تھیٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں وصول کیا۔

اس تقریب میں آلیکسی ناوالنی کی روس میں جمہوریت اور شہری حقوق کی جدوجہد کے موضوع پر مرکزی توصیفی خطاب سابق جرمن صدر یوآخم گاؤک نے کیا۔

اس کے علاوہ اس تقریب میں معروف روسی موسیقار سیرگئی نَیوسکی کی آلیکسی ناوالنی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تیار کردہ ایک دھن بھی پہلی مرتبہ بجائی گئی۔

جرمن میڈیا کا امسالہ فریڈم پرائز ناوالنی اور ان کی بیوہ کے نام

یولیا ناوالنایا (درمیان میں) تقریب کے چند شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئےتصویر: Sebastian Kahnert/dpa/picture alliance

ناوالنی کا پراسرار حالات میں انتقال

روسی صدر پوٹن کے بلند بانگ مخالف اور کریملن پر کھل کر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما آلیکسی ناوالنی اس سال 16 فروری کو سائبیریا کے ایک حراستی کیمپ میں دوران قید پراسرار حالات میں انتقال کر گئے تھے۔

روسی صدر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کی تدفین

فرینڈز آف ڈریسڈن نامی تنظیم کی طرف سے 2010ء سے ڈریسڈن پرائز کے نام سے ایک اعزاز ہر سال فروری میں ایسے افراد کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے دنیا میں امن اور بین الاقوامی مفاہمت کے لیے سرکردہ خدمات انجام دی ہوں۔ یہ اعزاز دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کے اس مشرقی شہر کے تقریباﹰ پوری طرح تباہ ہو جانے کی برسی کے موقع پر دیا جاتا رہا ہے۔

روس میں ناوالنی کا سوگ منانے والے 400 سے زائد افراد گرفتار

اس سال سے تاہم اس اعزاز کے لیے ذمے داری گزشتہ منتظم ادارے کے ساتھ مل کر ایک نئے ادارے نے اپنے سر لی لے ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈریسڈن پرائز کا نام بدل کر ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز کر دیا گیا ہے۔

یہ بین الاقوامی امن انعام اس سال پہلی مرتبہ دیا گیا ہے۔ لیکن اس سے قبل جب یہ ابھی ڈریسڈن پرائز ہی کہلاتا تھا، اس کے وصول کنندگان میں سابق سوویت صدر میخائل گورباچوف جیسی تاریخ ساز شخصیات بھی شامل رہی ہیں۔

م م / ا ا (ڈی پی اے)

پوٹن مخالفین کا روسی صدر کے خلاف انوکھا احتجاج

01:51

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں