چین نے بھارت سے ایک مرتبہ پھر اصرار کیا ہے کہ وہ ہمالیہ کے ایک متنازعہ علاقے سے اپنی فوجیں ہٹائے۔ حالیہ برسوں کے دوران دونوں پڑوسی ممالک کے مابین یہ شدید ترین سرحدی کشیدگی ہے۔
اشتہار
چینی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت کے آغاز سے قبل بھارت کو اپنی فوجیں ہمالیہ کے اِس بلند میدانی علاقے سے واپس بلا لینی چاہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ’’بھارت اگر اس معاملے میں اپنی سنجیدگی ظاہر کرنا چاہتا ہے تو اسے جلد از جلد اس علاقے سے اپنے دستے ہٹا لینے چاہییں‘‘۔
یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب کچھ روز قبل ہی اطراف کے کچھ نمائندوں نے ایک ایسی ممکنہ لڑائی کی بات کی تھی، جو چین اور بھارت کے مابین 1962ء میں لڑی جانے والی جنگ سے زیادہ خونریز ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موضوع جمعہ سات جولائی سے جرمنی میں شروع ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں بھی زیر بحث آ سکتا ہے۔ ہیمبرگ اجلاس کے دوران چینی صدر شی جنگ پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ایسی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چین اور بھارت سرحد پر فوجیں جمع کر رہے ہیں اور گزشتہ کئی مہینوں سے اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال ایشیا کے ان دو حریف جوہری طاقتوں کے تعلقات میں بگاڑ کی نشاندہی کر رہی ہے۔
چین نے اپریل میں بھارت میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کے دورہ ارونا چل پردیش پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس پر نئی دہلی حکومت کا موقف تھا کہ بیجنگ بھارت کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔
ایشیا کے کروڑ پتی کہاں رہتے ہیں؟
ایشیا پيسیفک کے خطے میں بسنے والے دس امیر ترین افراد پر نگاہ ڈالتے ہیں۔ اس خطے میں کروڑ اور ارب پتی افراد کی تعداد کے اعتبار سے جاپان سب سے آگے ہے، تاہم آئیے دیکھتے ہیں دیگر افراد کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں؟
تصویر: PHILIPPE LOPEZ/AFP/Getty Images
پہلے نمبر پر جاپان
جاپان میں قریب ایک اعشاریہ تین ملین کروڑ پتی ہیں۔ ان افراد کے پاس مجموعی دولت 15.23کھرب ڈالر ہے۔ اس فہرست میں چین دوسرے نمبر پر ہے۔ دولت کی ہم وار تقسیم کے اعتبار سے جاپان دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے آگے ہے، جہاں کروڑ پتی بہت ہیں، مگر ارب پتی افراد کی تعداد کم ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/K. Nogi
دوسرے نمبر پر چین
دنیا کی دوسری سب سے بڑی اقتصادی قوت چین چھ لاکھ 54 ہزار کروڑ پتی افراد کا گھر ہے۔ ایشیا میں امیر افراد کی فہرست میں بھی چین دوسرے نمبر پر ہے۔ ان افراد کے پاس مجموعی سرمایہ 17.25 کھرب ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ ارب پتی افراد کی تعداد کے لحاظ سے چین ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے، تاہم چین میں فی کس آمدنی صرف ساڑھے 12 ہزار آٹھ سو ڈالر ہے، جو اس شعبے میں اسے خطے میں ساتویں نمبر پر پہنچا دیتی ہے۔
تصویر: imago/CTK Photo
تیسرے نمبر پر آسٹریلیا
آسٹریلیا میں قریب دو لاکھ نوے ہزار افراد کروڑ پتی ہیں۔ تاہم انفرادی امارت کے اعتبار سے یہ خطے میں سب سے آگے ہے۔ اسی طرح فی کس آمدنی کے اعتبار سے بھی آسٹریلیا خطے کے دیگر ممالک پر سبقت لیے ہوئے ہے۔
تصویر: picture-alliance/empics
بھارت چوتھے نمبر پر
خطے میں امیر افراد کی تعداد کے اعتبار سے بھارت چوتھے نمبر پر ہے، جہاں دو لاکھ 36 ہزار کروڑ پتی رہتے ہیں۔ تاہم فی کس اعتبار سے خطے میں بھارت انتہائی کم سطح کے ممالک میں سے تیسرے نمبر پر ہے، جہاں یہ صرف پاکستان اور ویت نام سے بہتر ہے۔
تصویر: picture alliance/Robert Harding World Imagery
سنگاپور پانچویں نمبر پر
پانچ ملین کی کُل آبادی کے ملک سنگاپور میں دو لاکھ 24 ہزار کروڑ پتی ہیں، یعنی بھارت سے صرف 12 ہزار کم۔ یہاں فی کس آمدنی بھی ایک لاکھ 58 ہزار 300 ڈالر ہے۔ خطے میں فی کس آمدنی کے اعتبار سے سنگاپور آسٹریلیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
تصویر: Fotolia/asab974
ہانگ کانگ چھٹے نمبر پر
ہانگ کانگ میں کروڑ پتی افراد کی تعداد دو لاکھ 15 ہزار ہے جب کہ یہاں ارب پتی افراد کی تعداد ساڑھے نو ہزار ہے۔ ارب پتی افراد کے لحاظ سے ہانگ کانگ کا نمبر چین، جاپان اور بھارت کے بعد چوتھا ہے۔
تصویر: A.Ogle/AFP/Getty Images
جنوبی کوریا ساتویں نمبر پر
جنوبی کوریا میں کروڑ پتی افراد کی تعداد سوا لاکھ ہے۔ پیشن گوئی کی جا رہی ہے کہ اگلے دس برسوں میں جنوبی کوریا میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔
تصویر: Fotolia/Chee-Onn Leong
تائیوان آٹھویں نمبر پر
تائیوان میں قریب ایک98 ہزار دو سو کروڑ پتی آباد ہیں۔ سن 2000 کے بعد سے کروڑ پتی افراد کی تعداد میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں اس تعداد میں دس فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ برس یہاں کروڑ پتی افراد کی تعداد ایک لاکھ نو ہزار تھی۔
تصویر: imago/imagebroker
نیوزی لینڈ نویں نمبر پر
ساڑھے چار ملین آبادی کے ملک نیوزی لینڈ میں کروڑ پتی افراد کی تعداد 89 ہزار ہے۔ فی کس آمدنی کے اعتبار سے خطے میں نیوزی لینڈ آسٹریلیا اور سنگاپور کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Bradley
انڈونیشیا دسویں نمبر پر
انڈونیشیا میں ساڑھے 48 ہزار کروڑ پتی افراد آباد ہیں۔ سن 2000 سے اب تک یہاں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں 525 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ چین اور بھارت کے بعد سب سے زیادہ ہے۔