پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر دلچسپ تبصرے
31 مئی 2019![Cricket One-Day Internationals | Nationalmannschaft Pakistan](https://static.dw.com/image/48635167_800.webp)
سلمان آصف نےایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں ٹیموں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان آپس میں ہاتھ ملا رہے ہیں اور لکھا ہے،’’وہ در اصل ویسٹ انڈیز والے بڑے بڑے لڑکے لائے ہیں۔‘‘
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر توصیف خان نےایک تصویر اپلوڈ کی جس میں لکھا ہے،’’سب کو بیٹنگ ملی ہے‘‘ ساتھ میں ٹوئیٹ کیا کہ شاید پاکستان کے لیے یہی جیت ہے۔
رز بشیر خان نے بھی ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں ایک شخص یہ کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ سن 1992 میں بھی!!! جس پر چہرے پر تماچہ لگا کر چپ رہنے کو کہا گیا۔‘‘
بنی کشمیری نے لکھا،’’ پاکستان سے نہ ہو پائے گا، یہ پٹاخے او ایل ایکس پر بیچ دو۔
انعم بھٹ نے جرمن سفیر کی تصویر جس میں وہ بارش کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ لکھا ہے’’اس پانی میں ڈوب جائیں۔‘‘
حسن نے یہ لکھا،’’ بھائی یہ میچ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔‘‘
دلاور ملک نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان پوچھ رہے ہیں، سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف کون آؤٹ ہوگا؟ تو امام الحق ہاتھ اٹھا کر کہتے ہیں،’’میں۔‘‘