پیرس کے باشندے پھر سے دریائے سین میں تیراکی کر سکیں گے
10 جولائی 2023فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر ایئن ہیڈلگو نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ سن 2025 سے دریائے سین میں ایک بار پھر سے تیراکی کرنا اور ڈبکی لگانا ممکن ہو سکے گا۔ گزشتہ ایک صدی سے اس دریا میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔
کرایہ پندرہ یورو مگر لیے پندرہ سو، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
پیرس کی میئر نے دریائے سین کے ان تین جگہوں کے نام کا بھی اعلان کیا ہے، جو سن 2025 سے عوام کے لیے کھول دی جائیں گی۔ اس میں سے ایک مقام معروف ایفل ٹاور کے پاس ہی ہے۔
فرانس: بارہ سالہ بچی کی لاش سوٹ کیس سے برآمد
میئر نے اپنے اعلان میں کہا، ''یہ ایک دیرینہ خواب ہے اور یہ بالآخر حقیقت بننے کے راستے پر ہے۔ سین میں اب محفوظ غسل بھی ممکن ہو سکے گا۔''
فرانس شامی کیمپوں سے 55 خواتین اور بچوں کو واپس لے آیا
گزشتہ تقریبا ایک صدی میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پیرس کے شہری اور سیاح قانونی طور پر فرانسیسی دارالحکومت کے بیچ سے گزرنے والے دریا میں تیراکی کے قابل ہوں گے۔
سن 1923 میں دریائے سین میں تیراکی پر باضابطہ طور پر پابندی لگا دی گئی تھی، یعنی ایک صدی پہلے پانی کے ناقص معیار کی وجہ سے اس میں نہانے کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔
پانی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششیں
اب سے تیس برس قبل پیرس کے اس وقت کے میئر اور پھر بعد میں فرانس کے سابق صدر جیک شیراک نے اس دریا کے پانی کو صاف کرنے اور دوبارہ اسے تیراکی کے لائق بنانے کا وعدہ کیا تھا، جس کے تین دہائی بعد موجودہ میئر نے یہ نیا اعلان کیا ہے۔
سن 2016 میں بھی جب پیرس کی جانب سے اولمپک منعقد کرنے کی کوششیں جا رہی تھیں، اس موقع پر بھی ہیڈلگو نے اس وعدے کی تجدید کی تھی اور کہا تھا کہ سن 2024 کے اولمپک کھیلوں کے دوران تیراکی کے کچھ مقابلے دریائے سین میں بھی ہوں گے۔
شہر کے حکام تیراکوں کے لیے سین اور مارنے کو کھولنے کے لیے پہلے ہی تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔
شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کے معیار کے موجودہ تجزیے سے اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ خشک موسم کے دوران دریا کا پانی ''بہتر'' یا کافی ''بہترین'' معیار کا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں زیادہ تر کام گرمیوں تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس کے لیے تقریبا 23,000 اپارٹمنٹس کو سیوریج سسٹم سے جوڑا گیا ہے۔
اس سے پہلے تک ایسے تمام مکانات کا سیوریج دریائے سین میں خارج کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ 260 ہاؤس بوٹس کا سیوریج نظام بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی جدید بنانے جا رہے ہیں یا پھر ان کی تجدید کی جا رہی ہے۔
ص ز/ ج ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)