1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پی ایس ایل ٹرافی لاہوری لے اڑے

28 فروری 2022

کیا کوئی سوچ بھی سکتا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم یہ کپ جیت جائے گی تاہم محمد حفیظ نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

Cricket 2019 ICC Cricket World Cup Group Stage Australia vs Pakistan Pakistan s Mohammad Hafeez
تصویر: imago images/Colorsport

لاہور قلندرز کی کپتانی ناتجربہ اور نوجوان کپتان شاہین شاہ آفریدی کر رہے تھے جب کہ ملتان سلطان کی ٹیم سٹار کھلاڑی محمد رضوان کے ہاتھوں میں تھی۔ ویسے بھی دفاعی چیمپئن ملتان سلطان کی ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی تھی اور معلوم ہوتا تھا کہ ملتان پی ایس ایل  کا یہ ٹائٹل ایک مرتبہ پھر اپنے نام کر لیں گے۔

پی ایس ایل 2022 کے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کی ٹیم گروپ سٹیج میں صرف ایک میچ ہی ہاری تھی، تاہم اس کے باوجود ملتان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج جانا چاہیے تھی کیونکہ یہ میچ لاہور نے ہی اسے ہرایا تھا۔ فائنل میں ایک مرتبہ پھر لاہور کی ٹیم سامنے آئی تو کیا ملتان تیار تھا؟

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے 180 رنز بنائے، جس میں محمد حفیظ کے شاندار 69 بھی شامل تھے۔

تاہم ڈیوڈ ویزے کی اننگز کو پانسہ پلٹنے والی قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اننگز کے اختتام پر اسکورز کا انبار لگا دیا۔ انہوں نے صرف آٹھ گیندوں پر اٹھائیس رنز بنا ڈالے، جس میں تین چھکے بھی شامل تھے۔

شاہین شاہ آفریدی مختلف بولر کیوں ہیں؟

04:26

This browser does not support the video element.

یاد رہے کہ لاہور کی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بھی ویزے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا اور اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ اس میچ میں بھی انہوں نے آٹھ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے اٹھائیس رنز بنا ڈالے تھے۔

یہ اسکور اتنا بڑا نہیں تھا لیکن حفیظ ابھی تھکے نہیں تھے۔ انہوں نے اپنے چار اوورز کے کوٹے میں صرف تئیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس لوٹا دیا۔ اس میں محمد رضوان کی وکٹ بھی حفیظ نے ہی لی۔

ادھر سے لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے بھی شاندار بولنگ کی اور چار اوورز میں تیس رنز کے عوض تین کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔

یوں اس فائنل میں ملتان کی ٹیم ایک سو اڑتیس رنز پر ڈھیر ہو گئی اور لاہوریوں نے کپ اٹھا لیا۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ لاہور کی ٹیم نے بانوے کا عالمی کپ یاد کرا دیا ہے جب پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ہر ناممکنات کو ممکن بنا کر ورلڈ کپ جیت گئی تھی۔

پی ایس ایل کے تیز ترین بولر حارث رؤف سے خصوصی گفتگو

04:59

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں