جنوبی امریکی ملک چلی کا ایک فوجی مال بردار طیارہ لاپتہ ہوگیا۔ ہرکیولس سی 130 طیارے پر اڑتیس افراد سوار تھے۔ یہ طیارہ انٹارکٹکا میں واقع چلی ایئر بیس پر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے لیے جا رہا تھا۔
چلی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے ''ہرکیولس C130 نامی یہ مال بردار طیارہ جنوبی شہر پونٹا ایریناس سے مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر پچپن منٹ پر روانہ ہوا۔ اس پر اکیس مسافر اور عملے کے سترہ افراد سوار تھے۔ روانگی کے تقریباً ایک گھنٹے بعد آپریٹرز کا طیارہ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔" اس بیان میں مزید کہا گیا ہے ریسکیو ٹیم لاپتہ طیارے کو تلاش کر رہی ہے۔
چلی فضائیہ نے ٹوئٹر پر ایک نقشہ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں لاپتہ ہونے سے قبل طیارے کی ممکنہ لوکیشن کو دکھایا گیا ہے۔
چلی فضائیہ کے چوتھے ایئر بریگیڈ کے جنرل ایڈوارڈو ماسکویرا نے کہا کہ لاپتہ طیارہ اور اس کے مسافروں کا پتہ لگانے کے لیے سرچ اور ریسکیو ٹیموں کی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارہ نے کوئی ایمرجنسی سگنل نہیں دیا تھا۔ ماسکویرا کے بقول ''جس وقت طیارہ لاپتہ ہوا اس وقت تک طیارے نے تقریباً آدھا راستہ طے کرلیا تھا اور پائلٹ کو اس طرح کے پرواز کا کافی وسیع تجربہ ہے۔‘‘
فوجی مال بردار طیارے پر سوار افراد انٹارکٹکا میں واقع پریسیڈینٹے فریئی جارہے تھے جہا ں انہیں چلی کے تیرتے ہوئے ایندھن سپلائی لائن اور دیگر آلات کی جانچ کرنی تھی۔
ج ا / ع آ (dpa, Reuters, AFP)
چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں پرتشدد مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتیں آٹھ ہو گئی ہیں۔ سنتیاگو ہی میں ایک کپڑے بنانے والی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی گئی اور اس میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔ رات کا کرفیو بدستور جاری ہے۔
تصویر: Reuters/E. Garrido
ملک گیر مظاہرے
فوجی ڈکٹیٹر اگوسٹو پنوشے کے بعد سے اب بھی شہر کی سڑکوں پر فوجی سپاہیوں کو دیکھ کر عام لوگ خوف زدہ ہو جاتے ہیں اور انہیں آمریت کا زمانہ یاد آ جاتا ہے۔ سنتیاگو کی سڑکوں پر بکتر بند فوجی گاڑیوں کا گشت بھی جاری ہے۔ شدید مظاہروں کے بعد ایک بڑی تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہ مظاہرے سنتیاگو سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی جاری ہیں۔ اس تصویر میں ایک شخص فوجیوں کے قریب ملکی جھنڈا لہرا رہا ہے۔
تصویر: Reuters/I. Alvarado
سینکڑوں گرفتاریاں
جنوبی امریکی ملک چلی کی معشیت خاصی مناسب اور بہتر حال میں ہے لیکن عوام کو شہری سہولتوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ اس باعث بیزار اور پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ حکومت نے گزشتہ کئی دنوں سے جاری مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔
تصویر: AFP/M. Bernetti
امیر اور غریب میں بڑھتی خلیج
مظاہروں کا آغاز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کیے جانے والے اضافے کا نتیجے میں ہوا۔ اس اضافے سے چلی میں نجی کاری کی حکومتی پالیسی کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔ ورکرز کی اجرتیں کم ہیں اور اعلیٰ عہدے داران کو بھاری تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ تنخواہوں اور مالی مراعات میں تفریق سے عوام میں عدم اطمینان اور تفاوت بڑھتا جا رہا ہے۔
تصویر: AFP/M. Bernetti
ہنگامی حالت کا نفاذ
مظاہرے شروع ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے میٹرو اسٹیشنوں، بسوں اور کاروباری مراکز کو آگ لگانا شروع کر دی۔ اس پرتشدد صورت حال کے تناظر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا اور فوج کی تعیناتی شروع کر دی گئی تا کہ مظاہرین کو کنٹرول کیا جا سکے۔ چلی کے کئی شہروں میں مظاہروں کے بعد کرفیو کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔
تصویر: Imago-Images/Aton Chile/S. Cisternas
پرتشدد صورت حال
چلی کے صدر سیباستیان پینیئرا نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا حالیہ حکومتی فیصلہ واپس لے لیا لیکن عوامی بےچینی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پرتشدد واقعات نے ملکی امن و سکون کو غارت کر دیا ہے اور اب بھی حالات میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔ ہلاکتوں اور مظاہرین کو تحویل میں لینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/E. Felix
کیا یہ ناممکن ہے؟
مظاہرین ایسے بینر اٹھائے ہوئے ہیں جن پر لکھا ہے ’حقیقت پسند ہونا ضروری ہے’ اور ’ کیا یہ ناممکن ہے‘۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بینر ملک میں پائی جانے والے معاشی تفریق و بے چینی کے ساتھ ساتھ عدم مساوات کا اشارہ دیتے ہیں۔ اب موجودہ حکومت کو معاشی پالیسیوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ روزگار کی منڈی میں مالی ترغیبات کو متعارف کرانا ہو گا۔