وفاقی جرمن صوبے سیکسنی انہالٹ میں چوری کی ایک واردات کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے چھت سے گر کر ہلاک ہو جانے والا چوبیس سالہ نوجوان مستقبل کا ایک پولیس اہلکار تھا، جو ایک پولیس اکیڈمی کا طالب علم تھا۔
اشتہار
جرمنی کے مشرقی شہر ہالے سے منگل یکم مئی کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق اسی شہر میں چوری کی ایک واردات کے وقت پکڑے جانے کے خوف سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ اس کی موت کے کچھ ہی دیر بعد علاقے کے پولیس اہلکار ابتدائی چھان بین کے نتیجے میں یہ ثابت ہو جانے پر حیران رہ گئے کہ یہ نوجوان تو مستقبل میں انہی کا باوردی ساتھی اور قانون کا محافظ بننے والا تھا۔
پولیس کی طرف سے مہیا کردہ اور اس واقعے کی یکم مئی کو ایک سے زائد جرمن اخبارات میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس 24 سالہ نوجوان نے ہالے شہر میں اتوار انتیس اپریل کو صبح سویرے ایک رہائشی بلڈنگ کے ایک فلیٹ میں گھس کر چوری کی کوشش کی۔
جی ایس جی نائن، جرمن پولیس کے اسپیشل کمانڈوز
جرمن پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکوڈ کو پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کا ایک اسپیشل یونٹ اب ملکی دارالحکومت برلن میں بھی قائم کیا جائے گا۔ اس اسکواڈ کی تاریخ پر ایک نظر، ان تصاویر کے ذریعے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Roessler
سخت حالات سے نمٹنے کی صلاحیت
جی ایس جی نائن یعنی بارڈر پروٹیکشن گروپ نائن کی داغ بیل سن انیس سو بہتر میں ڈالی گئی تھی جب عام جرمن پولیس میونخ اولپمکس کے موقع پر اسرائیلی مغویوں کو فلسطینی دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں ناکام ہو گئی تھی۔
تصویر: picture alliance/dpa/Hannibal
عالمی سطح پر مضبوط ساکھ
اسپیشل پولیس اسکواڈ جی ایسی جی نائن نے اپنے پہلے آپریشن میں ہی کامیابی حاصل کر کے اپنی ساکھ بنا لی تھی۔ اس آپریشن کو ’آپریشن فائر میجک‘ کہا جاتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/dpaweb
مشن مکمل
اولرش ویگنر اس اسکواڈ کے بانی ممبران میں سے تھے۔ انہیں ایک فلسطینی دہشت گرد گروپ کے ہاتھوں موغادیشو میں ایک جہاز کے مسافروں کو رہا کرانے کے باعث ’ہیرو آف موغادیشو‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ویگنر کو اس کامیاب مشن کے بعد جرمن حکومت کی جانب سے اُن کی کارکردگی پر اعزاز دیا گیا تھا۔
تصویر: imago/Sven Simon
جرمن اسپیشل کمانڈو سمندر میں بھی
یوں تو جی ایس جی نائن کا کام دہشت گردانہ کارروائیوں اور مغویوں کی رہائی کو اپنی مخصوص مہارت سے روکنا ہوتا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر اسے سمندر میں کارروائيوں کے ليے روانہ کیا جاتا ہے۔
تصویر: Getty Images/A. Hassenstein
زمین پر بھی مستعد
جرمن پولیس کے اس اسپیشل گروپ کے آپریشن عام طور پر خفیہ رکھے جاتے ہیں۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ اس پولیس فورس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک انیس سو آپریشن کیے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/U. Baumgarten
دن رات تربیت
جرمن اسپیشل کمانڈوز شب و روز سخت ٹریننگ سے گزرتے ہیں۔ اس تصویر میں کمانڈوز ایک ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردوں سے نمٹنے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
تصویر: picture alliance/dpa/J. Carstensen
6 تصاویر1 | 6
اس دوران اس فلیٹ کے مکینوں میں سے دو کی آنکھ کھل گئی جنہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔ پکڑے جانے کے خوف سے یہ نوجوان فلیٹ سے باہر نکل کر راہداری سے بھاگتا ہوا اس عمارت کی چھت پر پہنچ گیا۔ وہاں ابھی وہ یہ طے کر ہی نہیں پایا تھا کہ موقع سے فرار ہونے کے لیے اسے کیا کرنا چاہیے، کہ اس کا پاؤں پھسلا اور وہ 12 میٹر کی بلندی سے زمین پر آن گرا۔
اس پر اس عمارت کے مکینوں نے فوری طور پر ایمبولینس بلائی، جس کے عملے نے مبینہ ملزم کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسی دوران یہ نوجوان، جو بے ہوش ہو چکا تھا، اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ڈی پی اے کے مطابق لاش کی شناخت ہو جانے اور ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا کہ یہ 24 سالہ نوجوان 2016ء سے شہر آشرزلیبن (Aschersleben) میں قائم پولیس ٹریننگ اسکول کا ایک طالب علم تھا اور اپنی پیشہ ورانہ تربیت کی تکمیل پر وہ ایک پولیس اہلکار ہوتا۔
م م / ع ا / ڈی پی اے
گزشتہ برس جرمنی میں کس نوعیت کے کتنے جرائم ہوئے؟
جرمنی میں جرائم سے متعلق تازہ اعداد و شمار کے مطابق سن 2017 میں ملک میں رونما ہونے والے جرائم کی شرح اس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں قریب دس فیصد کم رہی۔
تصویر: Colourbox/Andrey Armyagov
2017ء میں مجموعی طور پر 5.76 ملین جرائم ریکارڈ کیے گئے جو کہ سن 2016 کے مقابلے میں 9.6 فیصد کم ہیں۔
تصویر: Imago/photothek/T. Imo
ان میں سے ایک تہائی جرائم چوری چکاری کی واردتوں کے تھے، یہ تعداد بھی سن 2016 کے مقابلے میں بارہ فیصد کم ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/H.-C. Dittrich
دوکانوں میں چوریوں کے ساڑھے تین لاکھ واقعات ریکارڈ کیے گئے جب کہ جیب کاٹے جانے کے ایک لاکھ ستائیس ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Rumpenhorst
گزشتہ برس ملک میں تینتیس ہزار سے زائد کاریں اور تین لاکھ سائیکلیں چوری ہوئیں۔
تصویر: Colourbox/Andrey Armyagov
گزشتہ برس قتل کے 785 واقعات رجسٹر کیے گئے جو کہ سن 2016 کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Tnn
منشیات سے متعلقہ جرائم میں نو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، ایسے تین لاکھ تیس ہزار جرائم رجسٹر کیے گئے۔
تصویر: Reuters
چائلڈ پورن گرافی کے واقعات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا، ایسے ساڑھے چھ ہزار مقدمات درج ہوئے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Nissen
سات لاکھ چھتیس ہزار جرائم میں غیر ملکی ملوث پائے گئے جو کہ سن 2016 کے مقابلے میں تئیس فیصد کم ہے۔