1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چين افغانستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے

7 جون 2012

چين اور تعاون کی شنگھائی تنظيم نے افغانستان سے مغربی افواج کے نکل جانے کے بعد وہاں عدم استحکام کے ڈرسے اُسے اشتراک عمل کی پيشکش کی ہے۔ ليکن اس امداد کی تشريح نہيں کی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون کانفرنس
شنگھائی تعاون کانفرنستصویر: picture alliance/landov

چين اور وسطی ايشيا کے ممالک کو انديشہ ہے کہ زيادہ سے زيادہ سن 2014 تک افغانستان سے مغربی افواج کے انخلاء کے بعد وہاں سلامتی کا ايک خلا پيدا ہو سکتا ہے۔ اس کا اثر پورے علاقے پر پڑے گا۔ اس ليے شنگھائی تعاون تنظيم اقدامات کرنا چاہتی ہے۔ چينی صدر ہو جن تاؤ نے کميونسٹ پارٹی کے ترجمان اخبار پيپلز ڈيلی کو ديے گئے ايک انٹرويو ميں کہا کہ چين افغانستان ميں ايک بڑا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ بيجنگ ميں شنگھائی تعاون کانفرنس کے اجلاس ميں شرکت کرنے والے افغان صدر حامد کرزئی نے چينی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا:  ’’ہم صدر ہو جن تاؤ کے ساتھ ايک معاہدے کی تياری پر کام کر رہے ہيں جو دونوں ممالک کے درميان تزويراتی رفاقت کی بنياد ہو گا۔‘‘

ليکن يہ واضح نہيں ہے کہ يہ تزويراتی یا دفاعی رفاقت کس طرح کی ہو گی۔ چينی وزارت خارجہ کی طرف سے صرف يہ کہا گيا کہ معدنيات کی تلاش، توانائی اور تعليم و تربيت کے ميدان ميں افغانستان سے تعاون بڑھايا جائے گا۔ چين نے سلامتی کے معاملات ميں افغانستان ميں بہت کم دلچسپی لی ہے اور چينی ماہرين کا خيال ہے کہ آئندہ بھی اس ميں مشکل ہی سے کسی تبديلی کا امکان ہے۔

چين کی سرکاری فرم کے اراکين افغانستان ميں تانبے کی کان کے معائنے پرتصویر: AP

افغان صدر کرزئی يہ کہہ چکے ہيں کہ چين پاکستان اور افغانستان کو ايک دوسرے سے قريب لانے ميں اہم کردار ادا کر سکتا ہے:  ’’ہم سمجھتے ہيں کہ چين دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ ميں پاکستان اور افغانستان کے مابين تعاون کی فضا پيدا کرنے ميں اہم کردار ادا کر سکتا ہے تاکہ علاقے ميں کسی کو بھی انتہاپسندی کو سياسی ہتھيار کے طور پر استعمال نہ کرنا پڑے۔‘‘

افغان صدر کی انتہا پسندی کو سياسی ہتھيار بنانے کی بات پاکستان کی طرف اشارہ معلوم ہوتی ہے۔ چين نے اس سال فروری ميں پاکستانی اور افغان نمائندوں کو طالبان کے بارے ميں مذاکرات کے ليے مدعو کيا تھا۔

ايرانی صدر احمدی نژاد شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقعے پر چينی صدر ہو جن تاؤ سے مذاکرات کرتے ہوئےتصویر: Reuters

شنگھائی تعاون کونسل کے اراکين چين، روس، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان اور کرغزستان ہيں۔ پاکستان، بھارت، ايران اور منگوليا اس کے مستقل مبصرين ہيں۔ اسی طرح افغانستان کو بھی مبصر اور ترکی کو مذاکراتی فريق بنانے کا فيصلہ کيا گيا ہے۔ کونسل کے اجلاس کے اختتامی اعلاميے کے مطابق  تنظیم کے رکن ممالک علاقے ميں فوجی مداخلت کے خلاف ہيں۔ اعلاميے ميں ايران سے متعلق صورتحال کو سنگين قرار ديتے ہوئے يہ بھی کہا گيا ہے کہ ايرانی تنازعے ميں ًطاقت کے استمال کی کوشش ناقابل قبول ہے اور اس سے علاقے اور پوری دنيا کو خطرے سے دوچارکرنے والے ناقابل اندازہ حالات پيدا ہو سکتے ہيں۔

K.Ruth/S.Sand/sas/ai 

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں