1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ: شالکے ٹورنامنٹ سے باہر

شامل شمس19 مارچ 2014

فٹ بال کی یورپی چیمپئن شپ، چیمپئنز لیگ میں گزشتہ شب کھیلے گئے ایک میچ میں ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ نے جرمن کلب شالکے کو تین ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

JAVIER SORIANO/AFP/Getty Images)
تصویر: AFP/Getty Images

منگل، اٹھارہ مارچ کو چیمپئنز لیگ میں کھیلے گئے دو میچوں کا نتیجہ حسب توقع رہا۔ برطانوی کلب چیلسی نے ترک کلب گالاتاسرائے کو دو ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جب کہ ریئل میڈرڈ نے شالکے کو ہرا کر اگلے دور میں پیش قدمی کر لی ہے۔ یہ چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں ان ٹمیوں کو دوسرا ’’لیگ‘‘ تھا۔ پہلے لیگ میں چیلسی اور گالاتاسرائے کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جب کہ میڈرڈ نے شالکے کو شالکے ہی کے گراؤنڈ میں چھ ایک سے شکست دی تھی۔ منگل کے روز میچ میڈرڈ اور چیلسی کے گراؤنڈز پر کھیلے گئے۔

میڈرڈ کے ہاتھوں مجموعی طور پر نو دو سے مات کھانے کے بعد جرمن کلب شالکے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

میڈرڈ کی ٹیم کی جانب سے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے اکیسیوں منٹ میں گیریتھ بیل کے کراس پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی تھی۔ گول کھانے کے بعد شالکے کی ٹیم نے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی اور رونالڈو کے گول کے نو منٹ بعد ٹِم ہوگ لینڈ نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ چوہترویں منٹ میں رونالڈو نے گول کر کے میڈرڈ کو برتری دلا دی۔ یہ چیمپئنز لیگ میں رونالڈو کا تیرہواں گول تھا۔

چیلسی اور ریئل میڈرڈ سے قبل بارسلونا، پیرس سینٹ جیرمین، بائرن میونخ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

بدھ کے روز مانچیسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ اولمپیاکوس سے جب کہ زینیٹ سینٹ پیٹرس برگ کا مقابلہ جرمن کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ سے ہوگا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں