1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئینز لیگ فٹ بال: چیلسی اور بارسلونا کا میچ برابر

مقبول ملک29 اپریل 2009

یورپی فٹ بال کلبوں کی امسالہ چیمپئینز لیگ کے سیمی فائنل مقابلوں کے پہلے حصے کے منگل کی رات بارسلونا میں ہونے والے ایک میچ میں برطانوی کلب چیلسی کا ہسپانوی ٹیم بارسلونا کے خلاف مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

بارسلونا کے آلویس(دائیں) اور چیلسی کے مالودہ کے مابین تگ ودو کاایک منظرتصویر: picture-alliance / dpa

چیلسی نے بارسلونا کے خلاف کھیلتے ہوئے، جو اپنے جارحانہ انداز کے لئے مشہور ہے اور جس کے مقابلے میں موجودہ سیزن کے دوران بہت کم ٹیمیں خود کو ناکامی سے محفوظ رکھ سکیں، بڑے نپے تلے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس میچ میں بارسلونا کے رافائل مارکیز (بائیں) بری طرح زخمی ہو گئےتصویر: picture-alliance / dpa

کھیل کے اختتام تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے پر چیلسی کی ٹیم اس لئے بہت مطمئن تھی کہ اب دوسرے سیمی فائنل میچ میں، جس میں بارسلونا کی ٹیم چیلسی کے ہوم گراؤنڈ پر اس کی مہمان ہو گی، یہ انگلش ٹیم اس لئے تکنیکی طور پر بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی کہ کسی طرح چیمپئینز لیگ کے فائنل تک پہنچ سکے۔

اس میچ میں ایک تو بارسلونا کی ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی بھی اپنے روایتی کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور پھر چیلسی کی ٹیم کی دفاعی لائن بھی بہت کامیاب ثابت ہوئی جس کی بناء پر بارسلونا کے کھلاڑی ہوم گراؤنڈ کا نفسیاتی فائدہ بھی نہ اٹھا سکے۔

بارسلونا میں چیلسی کے خلاف میچ کے دوران مقامی ٹیم کے سرکردہ دفاعی کھلاڑی اور میکسسیکو سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ فٹ بالر رافا مارکیز دوسرے ہاف کے شروع میں بائیں گھٹنے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ان فٹ بھی ہو گئے جس کے بعد ان کے طبی معائنے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ اب تقریبا یقینی طور پر موجودہ سیزن کا کوئی ایک بھی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

یورپی فٹ بال چیمپئینز لیگ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی باقی دوٹیموں مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل لندن کا پہلا میچ بدھ کے روز ہوگا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں