چیمپیئنز لیگ: بائرن میونخ کی فتح اور رونالڈو کی سینچری
3 نومبر 2011بدھ کے روز یورپی فٹ بال کلبوں کی چیمپیئنز لیگ میں کھیلے گئے میچوں میں ہسپانوی فٹ بال کلب ریئال میڈر نے لیون کو دو صفرسے شکست دے دی۔ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ گروپ سی کے ایک میچ میں اوتیلول گالاتی کو دو صفر سے ہرا کر اپنے گروپ میں سر فہرست ہو گیا ہے۔ ایک اور برطانوی کلب مانچسٹر سٹی نے ہسپانوی کلب ویا ریئال کو تین صفر سے ہرا یا، جبکہ گروپ اے کی جرمن ٹیم بائرن میونخ ناپولی کے خلاف میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت گئی۔ اطالوی ٹیم اے سی میلان نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔
جرمن کلب بائرن میونخ کے ناپولی کے خلاف میچ میں ماریو گومیز نے ہیٹ ٹرک کی۔ بائرن مانچیسٹر یونائیٹڈ سے تین پوائنٹس کی برتری پر ہے۔
ریئال میڈرد، ایف سی بارسلونا اور اے سی میلان چیمپیئنز لیگ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پیش قدمی کر چکے ہیں۔ ریئال میڈرڈ کے فارورڈ رونالڈو نے میچ میں دو گول کیے۔ اس کے ساتھ ہی اپنے کلب کے لیے ان کے مجموعی گولوں کی سینچری بھی مکمل ہو گئی۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو کا میڈرڈ کے لیے سینچری کرنے پر کہنا تھا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلد کلب کے لیے سو گول کر لیں گے۔
قبل ازیں ایف سی بارسلونا کے فارورڈ لیونیل میسی نے بارسلونا کے لیے دو سو گول کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے
ادارت: ندیم گِل