1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنز لیگ: چیلسی اور میڈرڈ کوارٹر فائنل میں

15 مارچ 2012

بدھ کو کھیلے گئے میچوں میں برطانوی کلب چیلسی نے اطالوی کلب ناپولی کو اور ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ نے سی ایس کے اے ماسکو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تصویر: dapd

برطانوی کلب چیلسی برطانیہ کی واحد کلب ٹیم ہے جو کوارٹر فائنل تک پہنچی ہے۔ اس سے قبل مانچیسٹر یونائیٹڈ اور آرسینل جیسے مشہور برطانوی کلب گروپ راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ گو کہ چیلسی پری کوارٹر فائنل کی پہلی لیگ میں ناپولی سے ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست کھا چکا تھا، بدھ کو کھیلے گئے میچ کے دوسرے حصے میں چیلسی نے چار ایک سے شکست دی۔ دونوں لیگ کی اوسط پانچ چار بنی۔

دوسری جانب ہسپانوی ٹیم ریئل میڈرڈ نے ماسکو کو چار ایک سے شکست دی۔ دونوں لیگز کا مجموعی نتیجہ میڈرڈ کے حق میں پانچ دو رہا۔

میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو نے دو گول اسکور کیےتصویر: picture-alliance/dpa

ایک طرف تو میڈرڈ کا میچ خاصا یک طرفہ رہا اور اس نے ماسکو کو آسانی سے شکست دے دی، تو دوسری طرف چیلسی اور ناپولی کا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا اور یہ میچ اضافی وقت تک کھیلا گیا۔

میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو نے دو گول اسکور کیے۔ اس سیزن میں مجموعی طور پر رونالڈو نے چالیس گول کیے ہیں۔ وہ ہسپانوی لیگ لا لیگا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میڈرڈ کے کوچ مورینہو نے کہا کہ رونالڈو نے جتنی زیادہ تعداد میں پچھلے سیزن میں گول کیے تھے اس کے بعد یہ محسوس ہوتا تھا کہ کیا وہ اس سے زیادہ گول کر پائیں گے، تاہم رونالڈواس سیزن میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

اس سے قبل چیمیئنز لیگ میں بائرن میونخ، مارسے، اے سی میلان، بینیفکا لزبن، اپوئل اور دفاعی چیمپیئن ایف سی بارسلونا کوارٹر فائنل میں پیش قدمی کر چکے ہیں۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں