1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’چینی قرض سے پہلے پاکستان آئی ایم ایف قرضہ لوٹا چکا ہو گا‘

28 نومبر 2018

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق پاکستان چین کی جانب سے قرض ملنے سے قبل ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا قرضہ لوٹا چکا ہو گا۔

Pakistan Währung Wechsel Dollar Rupien Geldscheine
تصویر: picture-alliance/dpa/A.Gulfam

منگل کے روزامریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ مہیا ہونے سے پہلے ہی اسلام آباد حکومت آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کی رقم چکا چکی ہو گی۔

سینیٹ کی امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی کی سماعت کے دوران میلپاس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ چین کی جانب سے مختلف ممالک کو سرمایے کی فراہمی میں شفافیت کی خواہاں ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان: ’کوئی واضح پالیسی نہیں، سرمایہ کار پریشان‘

شاہ راہ ریشم ’کشیدگی‘، قمر باجوہ چین پہنچ گئے

پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی فراہمی کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔ سن 2013ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس سلسلے میں کوئی ڈیل جنوری کے وسط تک طے پا سکتی ہے۔

پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں شدید اقتصادی بحران کی صورت حال میں آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست کی تھی۔

پاکستان چین کے ساتھ سی پیک جیسے پروجیکٹ میں بھی مصروف ہے، جس کے تحت پاکستان میں سڑکوں اور پلوں کا ایک نیا ڈھانچا کھڑا کیا جا رہا ہے۔ اس مد میں چین پاکستان میں ساٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس کے تحت توانائی کے منصوبوں کے علاوہ ریل انفراسٹرکچر پر بھی کام جاری ہے۔ تاہم پاکستان قرضوں کے بحران کی شدت کا سامنا بھی کر رہا ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد حکومت کو متعدد پروجیکٹس روکنا پڑے ہیں۔

پاکستانی اور جرمن یونیورسٹی کے درمیان تعاون کا معاہدہ

04:02

This browser does not support the video element.

میلپاس نے سینٹ کی سماعت کے دوران بتایا، ’’ایک مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان اور چین نے اس قرض کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں۔ مگر عمومی طور پر دیکھا جائے، تو چین کا قرض پاکستان کو تب ملے گا، جب آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جا چکا ہو گا۔‘‘

رواں برس کے آغاز پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایسا قرض نہیں دینا چاہیے، جو چین کو قرضہ واپس کرنے کے لیے استعمال ہو۔

ع ت، ع ح (روئٹرز، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں