1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین بین الاقوامی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا حامی ہے

16 مئی 2024

چین کا کہنا ہے کہ وہ قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ نیز بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں بڑا کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ اس نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

اسحاق ڈآر اور وانگ یی
بیجنگ میں ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد قرار دیاتصویر: Yin Bogu/Xinhua/picture alliance

چینی وزیر خارجہ وانگ ایی نے بدھ کے روز بیجنگ میں اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہا کہ بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ مل کر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا ''اپ گریڈ ورژن'' بنانے کے لیے تیار ہے۔

سی پیک منصوبے کے ’اپ گریڈڈ ورژن‘ پر کام کے لیے تیار ہیں، چین

چین کے معروف میڈیا ادارے 'ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ' کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت میں چینی وزیر خارجہ نے پڑوسی ممالک کے درمیان ''آہنی تعلقات'' کو سراہتے ہوئے سی پیک پروجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے کا عہد کیا۔

پاکستان: چینی انجینئرز پر مہلک حملے کے بعد چینی ڈیم پراجیکٹ دوبارہ کھول دیا گیا

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایی نے سن 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ''دونوں فریقوں کو صنعتی تعاون سے متعلق فریم ورک معاہدے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا چاہیے۔ صنعت، زراعت، کان کنی، نئی توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں ہمارے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔''

خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ چینی انجینیئرز کی لاشیں چین روانہ

ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد قرار دیا۔

چینی تفتیش کار خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان میں

 ملاقات کے دوران پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے پر بھارتی قبضے کے سبب علاقائی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کو بھی اجاگر کیا اور اس تنازعے پر چین کے اصولی موقف کو سراہا۔

چین اور پاکستان کے تعلقات کو ''ہمہ وقت اسٹریٹیجک شراکت داری'' قرار دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاتصویر: Yin Bogu/Xinhua/picture alliance

ادھر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ کو توقع ہے کہ ''پاکستان چینی اہلکاروں کی حفاظت اور چینی کاروباری اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرے گا تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے پاکستان میں اپنا کام جاری رکھ سکیں۔''

چین کا پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان

پاکستانی خود مختاری کی حمایت کا اعادہ

 چین اور پاکستان کے تعلقات کو ''ہمہ وقت اسٹریٹیجک شراکت داری'' قرار دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ نیز بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں بڑا کردار ادا کرنے میں، اس کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے ون چائنا اصول پر مضبوطی سے عمل کیا ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر کسی بھی طرح کے تحفظات کے بغیر چین کو قابل قدر تعاون فراہم کیا ہے۔ 

چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ خیال ہے کہ نئی حکومت کی قیادت میں پاکستان سیاسی اتحاد، سماجی استحکام، قابل کنٹرول سلامتی اور پائیدار ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو گا۔ اس موقع پر فریقین نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو بڑھانے کا عہد بھی کیا۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے اور ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ص ز/ ج ا (خبر رساں ادارے)

پاکستانی بازاروں میں ’میڈ ان چائنا‘ مصنوعات کی دھوم

02:24

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں