کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے چین میں جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے، ان کے کاروبار اور ان کی افزائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایسی صورت حال میں ’سنیک ولیج‘ کے نام سے مشہور چینی گاؤں سیسی چھیاؤ میں سینکڑوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ چند ماہ قبل تک وہاں ایک سال میں تیس لاکھ سے زائد سانپوں کی افزائش کی جاتی تھی۔