1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین سری لنکا میں ایک اور بڑا بندرگاہی کمپلیکس تعمیر کرے گا

1 مئی 2023

چین کی سرکاری ملکیت میں کام کرنے والی کمپنی چائنہ مرچنٹس گروپ سری لنکا میں ایک اور بڑا بندرگاہی کمپلیکس تعمیر کرے گی۔ اس طرح سری لنکا میں صرف اس ایک چینی کمپنی کی سرمایہ کاری ہی دو بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

Sri Lanka Colombo Port
یہ نیا لاجسٹکس کمپلیکس کولمبو پورٹ پر تعمیر کیا جائے گاتصویر: Tharaka Basnayaka/NurPhoto/picture alliance

کولمبو سے پیر یکم مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس نئے منصوبے کی تکمیل کے بعد سری لنکا کی کلیدی اہمیت کی حامل ایک بندرگاہ پر اشیاء کی نقل و حمل کا ایک بڑا مرکز دستیاب ہو سکے گا۔

پاکستان کے لیے چینی قرضوں پر تشویش ہے اور بھارت سے بات ہو رہی ہے، امریکہ

جنوبی ایشیا کی جزیرہ ریاست سری لنکا گزشتہ برس اپنے ذمے مالی ادائیگیوں کے قابل نہ رہنے کی وجہ سے دیوالیہ ہو گئی تھی اور تب سے اب تک کولمبو حکومت مسلسل اس کوشش میں ہے کہ ملک کی مالیاتی حالت کو دوبارہ پٹڑی پر لایا جا سکے۔

2022ء میں ملک میں پہلے بہت زیادہ مہنگائی اور پھر اشیائے خوراک، ایندھن اور ادویات جیسی اہم ضروریات زندگی کی شدید قلت کے بعد پورے سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور کولمبو حکومت کے پاس غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لیے کوئی رقوم بھی نہیں تھیں۔

سری لنکا 2026ء تک دیوالیہ پن کا شکار رہے گا، ملکی صدر

چینی کمپنی سی ایم جی سری لنکا میں ہمبنتوتا کی بندرگاہ کا انتظام پہلے ہی ننانوے سال کے لیے پٹے پر حاصل کر چکی ہےتصویر: Liu Hongru/Xinhua/imago images

کولمبو پورٹ پر نیا لاجسٹکس کمپلیکس

سری لنکا کی حکومت کی ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کی موجودہ کوششوں کے تسلسل میں چین کی سرکاری انتظام میں کام کرنے والی کمپنی چائنہ مرچنٹس گروپ یا سی ایم جی نے کہا ہے کہ وہ کولمبو کی بندرگاہ پر ایک بہت بڑا لاجسٹکس کمپلیکس تعمیر کرے گی۔

پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، عمران خان

اس کمپلیکس کی تعمیر پر 392 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور یوں صرف سی ایم جی ہی کی سری لنکا میں سرمایہ کاری دو بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ سرمایہ کاری سری لنکا کے دیوالیہ ہو جانے کے بعد سے وہاں اب تک کی پہلی بڑی سرمایہ کاری ہے۔

سی ایم جی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یکم مئی کے روز کہا گیا کہ کولمبو پورٹ لاجسٹکس کمپلیکس کی تعمیر کے ساتھ یہ چینی کمپنی سری لنکا میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی واحد کمپنی بھی بن جائے گی۔

ادویات کی شدید قلت، سری لنکا غیر ملکی امداد طلب کرنے پر مجبور

سری لنکا میں مظاہرین کا صدارتی محل پر قبضہ، اب کیا ہو گا؟

03:01

This browser does not support the video element.

سنگاپور اور دبئی کے درمیان منفرد جغرافیائی حیثیت

جو ادارہ اس نئے لاجسٹکس کمپلیکس کی تعمیر کرے گا، اس میں چینی ادارے سی ایم جی کا حصہ 70 فیصد ہو گا۔ کولمبو پورٹ میں اس نئے لاجسٹکس کمپلیکس کی تعمیر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کی یہ بندرگاہ دراصل مشرق بعید میں سنگاپور اور خلیج فارس کے علاقے میں دبئی کے درمیان گہرے سمندری پانیوں میں تعمیر کردہ واحد بندرگاہ ہے۔

سری لنکا: معاشی جدوجہد کے دوران صدر کے اختیارات کو محدود کر دیا گیا

چائنہ مرچنٹس گروپ کے بیان کے مطابق کولمبو پورٹ پر اس لاجسٹکس کمپلیکس کی تعمیر کے بعد یہ مرکز پورے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا لاجسٹکس سینٹر بن جائے گا۔ توقع ہے کہ اس پورٹ کمپلیکس کی تعمیر 2025ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔

سری لنکا کے جنوب میں ہمبنتوتا کی بندرگاہ کا انتظام پہلے ہی چینی کمپنی سی ایم جی کے پاس ہے۔ 2017ء میں جب سری لنکا اپنے ذمے چینی قرضہ واپس نہیں کر سکا تھا، تو کولمبو حکومت نے ہمبنتوتا کی بندرگاہ کا انتظام 1.12 بلین ڈالر کے عوض 99 سال کے پٹے پر چینی ادارے سی ایم جی کے حوالے کر دیا تھا۔

بھارتی اور امریکی خدشات کے باوجود چینی ’جاسوس جہاز‘ سری لنکا میں

چین کا قرضہ، مدد ہے یا جھانسہ؟

02:20

This browser does not support the video element.

بھارت اور امریکہ کی طرف سے شدید مخالفت

چین اپنے عظیم الجثہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (بی آر آئی) نامی منصوبے کے تحت ایشیا، افریقہ اور یورپ میں بیسیوں ارب ڈالر کے قرضوں کی لاگت سے جن پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے، ان پر کئی ممالک کی طرف سے اس لیے بھی تنقید کی جاتی ہے کہ یوں ان منصوبوں میں حصہ لینے والی ریاستیں بےتحاشا قرضوں کے بوجھ تلے دبتی جا رہی ہیں۔

سری لنکا، ورلڈ بینک سے مایوسی کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت

دوسری طرف چین کا ہمسایہ ملک بھارت اور بڑا حریف ملک امریکہ بھی خاص طور پر سری لنکا میں چینی منصوبوں کے اس لیے بہت بڑے ناقد ہیں کہ یوں چین کو سری لنکن بندرگاہوں تک رسائی کی صورت میں بحر ہند کے علاقے میں خاص طرح کی سمندری برتری حاصل ہو چکی ہے۔ اب کولمبو پورٹ پر نئے لاجسٹکس کمپلیکس کی تعمیر کے نئے منصوبے سے چین کی اسی اسٹریٹیجک برتری کو مزید وسعت ملے گی۔

سری لنکا، چائے کی صنعت میں اُبلتا طوفان

جہاں تک شدید مالیاتی مشکلات کے شکار سری لنکا کا موقف ہے تو وہ اس بات پر کئی مرتبہ زور دے چکا ہے کی چین سری لنکا کی بندرگاہوں کو کسی بھی طرح کے فوجی مقاصد کے لیے نہ تو استعمال کر سکتا ہے اورنہ ہی کرے گا۔

م م / ش ر (اے ایف پی، روئٹرز)

بلوچستان کو سی پیک میں بھی نظر انداز کیا گیا، ڈاکٹر مالک

03:59

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں