1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین، شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

22 مئی 2021

چین کے دو صوبوں چنگ ہائی اور یُنان میں شدید زلزلوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ان صوبوں میں پہلے بھی زلزلے آتے رہے ہیں۔

China Erdbeben
تصویر: Lin Bifeng/Xinhua/picture alliance

جنوب مغربی چینی صوبی یُنان میں زلزلہ جمعے کی شام دس بجے کے قریب آیا اور اس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے سے سیاحوں کے لیے مشہور ڈالی شہر بھی لرز کر رہ گیا۔ چنگ ہائی صوبے میں زلزلہ ہفتہ بائیس مئی کی علی الصبح آیا۔ وہاں اب تک کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

تائیوان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہو گئی

یُنان کے شہر ڈالی میں زلزلہ

ڈالی میں جمعہ اکیس مئی کی شام زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ابتدائی زلزلے کے بعد دو آفٹر شاکس نے بھی لوگوں میں مزید خوف و ہراس پیدا کیا اور شہر کی عمارتیں ہل کر رہ گئیں۔ اس شہر کی قریبی پہاڑیوں میں تین افراد کے مرنے اور ستائیس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق مقامی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ چینی سرکاری میڈیا نے بھی کر دی ہے۔

یُنان سوبے میں زلزلے کے دوران زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال پہچایا جا رہا ہےتصویر: picture-alliance/Xinhua/Chen Xinbo

چنگ ہائی میں زلزلہ

ہفتہ بائیس مئی کی علی الصبح شمال مغربی صوبے چنگ ہائی میں زیادہ شدت کا زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کا مرکز گنجان آباد صوبے کی مادیو کاؤنٹی میں دس کلومیٹر زیرزمین تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ یُنان کا صوبہ گیوفون زلزلے والی پٹی پر واقع ہے۔ ان دونوں صوبوں میں پہلے بھی کئی مرتبہ زلزلے آئے ہیں۔

چین میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد تقریباﹰ تین سو ستّر

چنگ ہائی میں ابتدائی زلزلے کے بعد کم شدت کے دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ ابھی تک اس زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یُنان اور چنگ ہائی زلزلوں میں کوئی ربط نہیں تھا۔ ان کے مراکز بھی مختلف مقامات پر تھے۔

چنگ ہائی میں زلزلے کی شدت سے خوفزدہ افراد گھروں سے باہر بیٹھے ہوئےتصویر: Xue Yubin/Xinhua/picture alliance

سن 2010 میں چنگ ہائی میں آنے والے شدید زلزلے سے تین ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یُنان صوبے میں سن 2014 میں آنے والے زوردار زلزلے میں ہزاروں افراد زخمی اور ایک لاکھ کو بے گھری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 ع ح، ا ا (دی پی اے، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں