1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں درجنوں افراد مٹی کے تودے تلے دفن

22 جنوری 2024

جنو ب مغربی چین کے ایک دوافتادہ پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں درجنوں افراد دب گئے ہیں۔ پیر کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

China | Yunnan Erdrutsch
تصویر: Zhou Lei/Xinhua/picture alliance

پیر کے روز چین کے جنوب مغربی صوبے ژونان کے سین شیونگ کے علاقے میں علی الصبح مٹی کے تودے گرنے سے 18 مکانات دب گئے۔ مقامی حکام کے مطابق اس واقعے میں دو سو سے زائد افراد مٹی کے تودے تلے دفن ہیں اور انہیں ریسکیو کرنے کی کوشش جاری ہے۔

سری لنکا میں مٹی کے تودوں کی زد میں آ کر سو کے قریب افراد ہلاک

چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک، 25لاپتہ

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دو سو ریسکیو ورکر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک چار افراد کو بچایا جا سکا ہے۔ چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق جائے حادثہ پر درجنوں فائر انجن اور دیگر آلات پہنچائے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں ایمرجنسی ورکروں کو نارنجی لباس میں امدادی سرگرمیاں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وہاں برف باری کے مناظر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

ریسیکو ورکرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیںتصویر: Hu Chao/Xinhua/picture alliance

چینی صدر شی جن پنگ نےمٹی تلے دفن افرادکو ریسکیو کرنے کے لیے 'تمام ممکنہ‘ اقدامات کا حکم دیا ہے۔ سی سی ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر شی نے ریسکیو فورسز کو فوری طور پر متحرک ہونے اور جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

واضح رہے کہ چینی صوبے ژونان میںلینڈسلائیڈنگ عمومی معاملہ ہے۔ ہمالیہ خطے میں واقع اس پہاڑی علاقے میں غربت کی سطح بھی زیادہ ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کے روز یہ قدرتی آفت جس جگہ پر آئی وہ ایک دیہی علاقہ ہے، جہاں چاروں جانب برف پوش پہاڑی سلسلے ہیں جب کہ اس جگہ پر درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے چار درجے نیچے ہے۔

ع ت، ش ر (اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں