1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین کو بائیڈن کے خلاف تفتیش شروع کرنی چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

4 اکتوبر 2019

امریکی صدر اب کھلے عام جو بائیڈن اور اُن کے بیٹے کے خلاف چین سے تفتیش شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو بائیڈن سابق صدر باراک اوباما کے دور میں نائب صدر کے منصب پر فائز تھے۔

USA Washington Weißes Haus | Präsident Donald Trump
تصویر: picture-alliance/Zuma Press/White House

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تفتیشی عمل شروع کرے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک چینی صدر سے براہ راست اس کا مطالبہ نہیں کیا لیکن انہیں تفتیش شروع کرنا چاہیے۔

ٹرمپ اس سے قبل یوکرائنی صدر وولوودومیر زیلنسکی سے بھی سابق امریکی نائب صدر اور اُن کے بیٹے کے خلاف تفتیشی عمل شروع کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ جمعرات تین اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے یوکرائنی ہم منصب کے ساتھ کی جانے والی گفتگو کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسرے ممالک سے بھی جو بائیڈن کے  خلاف تفتیش کے مطالبات کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کی ڈیوٹی ہے اور حق ہے کہ ملک کے اندر ہونے والی کسی بھی کرپشن کے خلاف تفتیش کرائیں۔ اسی دوران نائب صدر مائیک پینس نے بھی اپنے صدر کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کا یہ حق ہے کہ کسی بھی غلط کام کے بارے میں تفصیل جان سکیں۔

موجوعدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن

امریکی صدر کی اپنے یوکرائنی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کی اطلاع ایک امریکی انٹیلیجنس اہلکار نے دی تھی۔ ان تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے ابتدائی تفتیشی عمل شروع ہو چکا ہے۔

امریکی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کے خلاف دوسرے ممالک سے تفتیش کے مطالبات اس لیے کر رہے ہیں تا کہ وہ اگلے برس کے صدارتی الیکشن کے ممکنہ امیدوار کی شہرت کو خراب کر سکیں اور اپنی کامیابی کی راہ کو ہموار کر سکیں۔

ٹرمپ کے جو بائیڈن کے خلاف تفتیش کروانے کی شدت کے حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان کی انتخابی مہم کے چیرمین کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ٹرمپ اگلے برس کے الیکشن میں جو بائیڈن کے مقابلے سے گبھرائے ہوئے ہیں۔ جو بائیڈن اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے حوالے سے سب سے فیورٹ امیدوار دکھائی دیتے ہیں۔

ع ح ⁄ ع ت () اے پی، روئٹرز)

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں