1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتایشیا

چین کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ایورگرینڈ کو بند کرنے کا حکم

29 جنوری 2024

ایک عدالت نے کمپنی کے قرض دہندگان کے ساتھ تنظیم نو کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکام ہو جانے پر کمپنی کو بند کردینے کا حکم دیا۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ضرورت سے زیادہ قرض لینے پر پابندی کے سبب کمپنی کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

Symbolbild | Evergrande China
ایک وقت تھا کہ جب ایورگرینڈ چین کی سب سے زیادہ مقبول پراپرٹی ڈیویلپر کمپنی تھی، تاہم اس کی مالی پریشانیوں کا آغاز سن 2021 میں ہوا اور پھر یہ کبھی سنبھل نہ سکی تصویر: Ng Han Guan/picture alliance / ASSOCIATED PRESS

چین کی رئیل اسٹیٹ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ایورگرینڈ کو پیر کے روز اس لیے پوری طرح سے بند کرنے کا حکم دیا گیا، کیونکہ کمپنی قرض دہندگان کے قرضوں کے لیے ایک قابل عمل تنظیم نو کا منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہی۔

چینی معیشت بحالی کے کٹھن راستے پر گامزن

ہانگ کانگ کی ایک عدالت کی جج لنڈا چان نے کہا کہ عدالت کے لیے اب یہی مناسب ہے کہ وہ کمپنی کو اپنا کاروبار سمیٹنے کا حکم دے کیونکہ ''کمپنی ایک قابل عمل تنظیم نو کی تجویز پیش کرنے میں ناکام رہنے کے ساتھ ہی'' پوری طرح سے دیوالیہ پن کا شکار ہو چکی ہے۔

'تائیوان سے چین کا دوبارہ اتحاد ناگزیر ہے'، چینی صدر

قرض دہندگان کے ایڈہاک گروپ کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل فرگس سورین نے اس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اس فیصلے سے قطعی حیران نہیں ہیں۔

دنیا کی مشکلات میں گھری معیشت کو چین ایک بار پھر کیوں نہیں بچائے گا

ان کا مزید کہنا تھا، ''کمپنی ہمارے ساتھ بات چیت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کمپنی کی آخری لمحات میں بات کرنے کی ایک تاریخ رہی ہے، جس سے کوئی بھی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ اس خاتمے کی ذمہ دار خود کمپنی ہے۔''

جائیداد کے شعبے میں ایورگرینڈ کی لیکویڈیٹی یعنی کمپنی کا خاتمہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک بے مثال بحران کی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ یہ سکیٹر چین کی معیشت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہےتصویر: picture alliance/Kyodo

کمپنی مالی پریشانیوں کی اس حالت تک کیسے پہنچی؟

ایک وقت تھا کہ جب ایورگرینڈ چین کی سب سے زیادہ مقبول پراپرٹی ڈیویلپر کمپنی تھی۔ تاہم اس کی مالی پریشانیوں کا آغاز سن 2021 میں اس وقت ہوا جب چین کے نگراں اداروں نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ضرورت سے زیادہ قرضے لینے پر پابندیاں عائد کیں اور اس طرح وہ مشکلات میں گھرتی چلی گئی۔

کیا چین میں بیروزگاری مزید بڑھے گی؟

جائیداد کے شعبے میں ایورگرینڈ کی لیکویڈیٹی یعنی کمپنی کا خاتمہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک بے مثال بحران کی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ یہ سکیٹر چین کی معیشت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہے۔

اس کے نتیجے میں ایورگرینڈ دنیا کی سب سے زیادہ مقروض رئیل اسٹیٹ کی کمپنی بن گئی ہے۔

تاہم یہ واحد ایسی کمپنی نہیں ہے، جسے سیکٹر کے اندر ضرورت سے زیادہ قرض لینے پر بیجنگ کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ 

کمپنی نے پہلے کہا تھا کہ وہ ایک نئے منصوبے کو ''بہتر'' کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس منصوبے کے تحت وہ 300 ارب امریکی ڈالر کے واجبات کی تنظیم نو کرے گی۔ اس کی وجہ سے اسے گزشتہ دسمبر میں ایک مختصر مہلت بھی فراہم کی گئی تھی۔ تاہم یہ انتظام بھی ایک مختصر مدت کے لیے بہتر ثابت ہوا اور دیر تک بات بن نہ سکی۔

جج چان نے پیر کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ دسمبر کی پچھلی سماعت کے دوران ہی عدالت ''یہ بالکل واضح کر چکی تھی کہ وہ ایک مکمل طور پر وضع کردہ اور قابل عمل تجویز کو دیکھنے کی توقع رکھتی ہے۔''

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)

کیا چینی اقتصادی ترقی تھم گئی ہے؟ کیا اب زوال کا وقت شروع ہو گیا؟

04:02

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں