1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیک ری پبلک میں دو ٹرینوں کی ٹکر، کم از کم دو ہلاک

4 اگست 2021

یورپی ملک چیک ری پبلک کے مغربی حصے میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی ہیں۔ چیک وزیر ریلوے نے حادثے کے حوالے سے کہا ہے کہ صورتحال نازک ہے۔

Symbolbild Tschechien Zugunglück
تصویر: Roman Vondrous/CTK/dpa/picture alliance

چیک ری پبلک میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے کا یہ واقعہ آج بدھ چار اگست کو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ کے قریب پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ ٹرینیں میلاویس نامی گاؤں میں ٹکرائیں۔

چیک جمہوریہ کی پولیس کی طرف سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس واقعے سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے لکھا گیا ہے، ''ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ درجنوں دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ ہم مسافروں کو وہاں نے نکالنے میں مدد کر رہے ہیں۔‘‘

چیک جمہوریہ کی سی ٹی کے نیوز ایجنسی نے امدادی کارکنوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں 50 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں۔تصویر: Vaclav Salek/CTK/dpa/picture alliance

چیک جمہوریہ کے ٹرانسپورٹ منسٹر کاریل ہاولیچیک نے اپنے ٹوئیٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ ٹکرانے والی ٹرینوں میں سے ایک Ex 351 ٹرین تھی، جو چیک ریلوے کی ویب سائٹ کے مطابق میونخ سے پراگ کے درمیان سفر کرنے والی تیز رفتار ٹرین ہے۔

ہاولیچیک حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ Ex 351 نے سگنل کا خیال نہ رکھا اور ایک علاقائی ٹرین میں جا ٹکرائی۔‘‘ چیک وزیر ریلوے کے مطابق ''صورتحال نازک ہے‘‘

چیک ریلوے کے مطابق ایک تیز رفتار بین الاقوامی ٹرین، جو ملک کے مغربی شہر پلیزنیے کو جرمن شہر میونخ سے ملاتی ہے، وہ ایک علاقائی مسافر ٹرین سے ٹکرائی۔

چیک جمہوریہ کی سی ٹی کے نیوز ایجنسی نے امدادی کارکنوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں 50 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس یکم جولائی کو بھی چیک ری پبلک میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرائی تھیں، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔

ا ب ا/ع ب (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں