1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سائنسامریکہ

ڈائناسورکا ڈھانچہ ریکارڈ تقریباً پینتالیس ملین ڈالرمیں فروخت

18 جولائی 2024

کہا جاتا ہے کہ 'ایپکس' نامی ڈائناسور کے باقیات "اسٹیگوسورس (نبات خور ڈائناسورز) کے اب تک پائے جانے والے سب سے مکمل ڈھانچوں میں" سے ایک ہے۔ ایپکس ایک نیلامی میں تقریباً پینتالیس ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔

ایپکس کی اونچائی 3.3 میٹر اور لمبائی 8.2 میٹر ہے
ایپکس کی اونچائی 3.3 میٹر اور لمبائی 8.2 میٹر ہےتصویر: Anthony Behar/Sipa USA/picture alliance

اسٹیگوسورس یا نبات خور ڈائناسورز کے اب تک پائے جانے والے سب سے بڑے ڈھانچے کی نیلامی نیویارک میں ریکارڈ 44.6 ملین ڈالر میں ہوئی۔ نادر اشیاء کی نیلامی کرنے والے ادارے سوتھبیز میں بدھ کے روز ریکارڈ بولی لگا کر ایک شخص نے اسے اپنے نام کرلیا۔

نیلامی  گھر کے مطابق اس ڈھانچے کو، جسے ایپکس کا نام دیا گیا ہے، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ "اب تک پائے جانے والے سب سے مکمل ڈھانچوں میں سے ایک" ہے۔

ڈائناسورز کے حوالے سے نئے انکشافات

ممالیہ جانور ڈائناسورز کا شکار کیا کرتے تھے: ایک جدید اور نایاب تحقیق

اسے چار سے چھ ملین ڈالر میں نیلام ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا لیکن اندازے سے بہت زیادہ قیمت کی بولی لگائی گئی۔

اس نے'اسٹین' نامی ٹائرانوسورس (گوشت خور ڈائناسور) کے باقیات کی نیلامی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو کہ سن 2020 میں 31.8 ملین ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

ایپکس کے لیے چھ لوگوں نے بولیاں لگائیں۔ تاہم کامیاب بولی لگانے والے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق خریدار امریکی شہری ہے جو امریکہ میں تحقیق کے لیے ایک ادارے کو یہ ڈھانچہ دینا چاہتا تھا۔

جُوراسک ورلڈ: ناپید جانوروں سے متعلق تفریحی فلم

سوتھبیز کے سائنس سے متعلق کاروبار کی سربراہ سانڈرا ہیٹن نے کہا،"ایپکس نے تقریباً 150ملین سال بعد، جب یہ زمین پر گھومتا تھا، اب تاریخ میں اپنی جگہ بنالی ہے۔"

انہوں نے اس کی اچھی طرح سے محفوظ رکھے جانے کی خصوصیات کے لیے ایپکس کو "کلرنگ بک ڈائناسور" قرار دیا۔

ایپکس کے یہ باقیات تقریباً 150ملین سال پرانے ہیںتصویر: picture alliance / ZUMAPRESS.com

ہم ایپکس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

ایپکس مئی 2022 میں کولوراڈو میں پیلیونٹولوجسٹ جیسن کوپر کی نجی زمین پر دریافت ہوا تھا۔

اسٹیگوسورس کے باقیات کے مختلف حصے دنیا کے مختلف مقامات پر نمائش کے لیے موجود ہیں لیکن سوتھبیز کا کہنا ہے کہ ایپکس آج تک عوامی طور پر نمائش کے لیے دستیاب سب سے مکمل نبات خور ڈائناسور ہے۔

سوتھبیز کے مطابق اس کی اونچائی گیارہ فٹ (3.3 میٹر) اور لمبائی 8.2 میٹر ہے۔

ڈائناسور ٹی ریکس کا ڈھانچہ

02:52

This browser does not support the video element.

ج ا/ ص ز (اے ایف پی، اے پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں