پاکستان کے ثقافتی دارالخلافے لاہور میں تیرہ نومبر کو اختتام کو پہنچنے والی سہ روزہ ڈاچی آرٹس اینڈ کرافٹس نمائش کا اہتمام ڈاچی فاؤنڈیشن نے کیا۔ ہر چھ ماہ بعد منعقد ہونے والے اس ثقافتی اجتماع میں اس بار بھی پاکستان بھر کے دستکاروں اور ہنرمندوں نے درجنوں اسٹالز پر اپنی رنگا رنگ مصنوعات کی نمائش کی۔