ڈاکٹر شیر افگن تشدد کا شکار
8 اپریل 2008اشتہار
پاکستان میں پارلیمانی امور کے سابق وزیر ڈکٹر شیر افگن کو آج لاہور میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وکلاءنے پہلے انہیں ایک چیمبر میں بند کیا اور پھر جوتوں اور ڈنڈوں سے ان کی پٹائی کی۔ بدسلوکی کے اس واقعے کے بعد سپریم کورٹ بار ر ایسوسی ایشن کے سربراہ چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ گزشتہ روز سندھ کے سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کے ساتھ بھی بد سلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔