ڈوئچے ویلے موبائل کے ذریعے حالات حاضرہ سے آگاہی ہر وقت، بر وقت
4 فروری 2011ڈوئچے ویلے کی تمام سہولیات بلا معاوضہ ہیں۔ تاہم آپ کی موبائل سروس کے مطابق ڈیٹا کے استعمال پر اخراجات آسکتے ہیں۔
ڈوئچے ویلے آئی فون ایپلیکیشن
'ڈوئچے ویلے نیوز پورٹل' کے ذریعے دنیا بھر سے تازہ ترین خبروں تک رسائی بلا معاوضہ
آئی فون ایپلیکیشن کے ذریعے آپ DW-WORLD.DE پر موجود خبروں اور تصاویر، DW-RADIO کی لائیو آڈیواسٹریم DW-TV کی ویڈیو اسٹریم تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔'ڈوئچے ویلے نیوز پورٹل' ہروقت باخبر رہنے کا بہترین ذریعہ۔
دنیا بھر میں 50 ہزار صارفین اس وقت بھی عالمی حالات واقعات سے باخبر رہنے کے لیے ڈوئچے ویلے نیوز پورٹل استعمال کررہے ہیں۔ اس آئی فون ایپلیکیشن کا ورژن 1.3 اب انگلش، جرمن، پولستانی، روسی ، ہسپانوی اور ترک کے علاوہ رومانیہ کی زبان میں بھی دستیاب ہے۔
'ڈوئچے ویلے نیوز پورٹل' ایپلیکیشن آئی ٹیونز اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ تاہم ڈیٹا ٹرانسفر پر اٹھنے والے اخراجات مختلف ہوسکتے ہیں اور ان کے بارے میں اپنے موبائل فون سروس سے معلوم کیجیے۔ اس سلسلے میں فلیٹ ریٹ ڈیٹا ٹرانسمشن سروس بہترین حل ہے۔
'ڈوئچے ویلے نیوز پورٹل' ایپلیکیشن آئی فون یا آئی پوڈ پر آپ چار سادہ مراحل میں انسٹال کرسکتے ہیں،
1. اپنے کمپیوٹر کے ذریعے اس ایپلیکیشن تک براہ راست رسائی کے لیے یہ لنک کلک کیجیے Deutsche Welle News Portal ۔ اگر یہ لنک خودکار طریقے سے نہ کھلے تو آئی ٹیونز میں جائیے اور اس کے دائیں جانب نیویگیشن ایریا میں موجود آئی ٹیون اسٹور کو کلک کیجیے۔ ڈوئچے ویلے ایپلیکیشن آپ کو 'نیوز' کیٹیگری میں ملے گی۔
2. مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے 'فری ایپ' پر کلک کیجیے۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو ایپل اکاؤنٹ یا AOL کی ممبرشپ درکار ہوگی۔ اگر آپ کے پاس یہ اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کو یہ اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
3. ڈاؤن لوڈ شروع کرنے کے لیے کنفرم کیجیے۔
4. جب ڈاؤن لوڈ مکمل ہوجائے تو اپنے آئی فون اور آئی پوڈ کو آئی ٹیونز سے سِنکرونائز کر لیجیے۔ اس سے یہ ایپلی کیشن کمپیوٹر سے آپ کی ڈیوائس تک منتقل ہوجائے گی۔ اب محض اپنی انگلی کے ایک ٹچ سے آپ ڈوئچے ویلے نیوز پورٹل کے ذریعے دنیا بھر کے حالات واقعات جان سکتے ہیں۔
خبروں کی ہیڈلائنز اب آپ کے موبائل فون پر
ڈوئچے ویلے آپ کے موبائل فون کے لیے DW-TV کی تازہ ترین خبروں پر مشتمل ایک مختصر وڈیو جائزہ پیش کرتا ہے۔
ایک منٹ دورانیے پر مشتمل خبروں کا یہ جائزہ آپ فوری طور پر اپنے موبائل پر دیکھ سکتے ہیں یا پھر آپ اسے 3GPP موبائل فارمٹ میں ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ ہیڈ لائنز ہرگھنٹے اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔
ہمارا مشورہ ہے کہ یہ خبریں دیکھنے کے لیے ایسا موبائل فون، PDA یا پاکٹ پی سی استعمال کیجیے جس پر UMTS یا EDGE نیٹ ورک کی سہولت موجود ہو۔
Today in History - آپ کے موبائل پر، آج کا دن تاریخ کے آئینے میں
dw-world.de پر ٹوڈے ان ہسٹری کے ذریعے آپ آج کی تاریخ کے حوالے سے ماضی کے اہم واقعات جان سکتے ہیں۔
بورس بیکر، روسی پینٹر مارک شاگال اور بے روزگاری کی انشورنس کے درمیان کیا قدر مشترک ہے؟
جواب ہے سات جولائی، 1985ء کو اسی دن ٹینس کے جرمن کھلاڑی بورس بیکر ومبلڈن کی تاریخ کے نوجوان ترین فاتح بنے تھے۔ 1887ء کی اسی تاریخ کو معروف پینٹر مارک شاگال پیدا ہوئے تھے اور 1927 میں سات جولائی کو ہی جرمنی میں بے روزگاری کی انشورنس متعارف کرائی گئی تھی۔
ہر دن کے بارے میں دلچسپ اور تاریخی معلومات کے لیے اپنے موبائل پر Today in History چیک کیجیے۔
ڈوئچے ویلے اردو ٹیم