1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی دوڑ کے پہلے مقابلے میں کامیاب

16 جنوری 2024

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز آئیوا کاکس میں واضح کامیابی حاصل کرلی۔ جس سے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر جو بائیڈن کے خلاف ریپبلیکن امیدوار کے طور پر ان کی دعویداری مزید مستحکم ہو گئی۔

ووٹوں کی مکمل گنتی سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح فاتح قرار دے دیا گیا
ووٹوں کی مکمل گنتی سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح فاتح قرار دے دیا گیاتصویر: Pablo Martinez Monsivais/AP Photo/picture alliance

 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پچھلے ایک سال سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں لیکن آئیوا کاکسز کے مقابلے میں ان کی کامیابی کواس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر جو بائیڈن کے خلاف ری پبلیکن امیدوار کے طورپر ان کی سب سے مضبوط دعویداری کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

تاہم یہ سوال اب بھی باقی ہے کہ وہ آئیوا کی کامیابی کو وائٹ ہاوس میں اپنی دوبارہ واپسی کے لیے فائدہ اٹھانے میں کتنا کامیاب ہوسکیں گے۔

ووٹوں کی مکمل گنتی سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح فاتح قرار دے دیا گیا۔

امریکی عدالت نے ٹرمپ کو صدارتی انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا

ووٹوں کی 71 فیصد گنتی مکمل ہونے کے بعدعہدیداروں نے اعلان کیا کہ سابق صدر ٹرمپ کے حق میں 51.3 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ جب کے ان کے مقابلے میں دیگر دو امیدواروں فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس کو 21  فیصد اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی کو 18.9 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

خیال رہے کہ آئیوا کے ریپبلیکن کاکس میں فتح کا سب سے بڑا فرق 1.8 فیصد کا رہا ہے جو باب ڈول نے 1988میں حاصل کیا تھا۔

یہ سوال اب بھی باقی ہے کہ ٹرمپ آئیوا کی کامیابی کو وائٹ ہاوس میں اپنی دوبارہ واپسی کے لیے فائدہ اٹھانے میں کتنا کامیاب ہوسکیں گےتصویر: Chris Kleponis/abaca/picture alliance

 پن گھٹ کی ڈگر ابھی آسان نہیں...

آئیوا میں ٹرمپ کو جیت تو حاصل ہو گئی ہے لیکن یہ سوال بھی پوچھا جارہا ہے کہ 77 سالہ رہنما، جنہیں 2021 میں ان کے حامیوں کے ذریعہ کیپیٹل ہل پر حملے کی وجہ سے سخت نکتہ چینی کا سامنا ہے، اپنی اس کامیابی کو حامیوں کو متحد کرنے میں استعمال کرنے میں کتنا کامیاب ہو سکیں گے۔

ٹرمپ ان دنوں متعدد قانونی کیسز میں بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف مختلف عدالتوں میں کئی فوجداری اور مجرمانہ مقدمات چل رہے ہیں۔ یہ صورت حال ان کی حمایت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ایک اور امریکی ریاست نے ٹرمپ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

آئیووا کاکس نے امریکہ کی صدارتی سیاست میں تاریخی طور پر اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ امیدوار اپنی اہلیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اس کی طرف دیکھتے ہیں۔

اگرچہ آئیووا جیتنے سے ریپبلکن نامزدگی میں اترنے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور پیر کی رات سابق صدر کی جیت نے انہیں 2024 کے ریپبلکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں ایک مضبوط آغاز فراہم کر دیا ہے۔ لیکن نومبر کے آنے تک کوئی فاتح امیدوار نامزد نہیں ہو سکتا۔

ٹرمپ کا ابتدائی ری پبلکن مباحثوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان

مثال کے طورپر ماضی میں سن 2016 میں آئیووا ریپبلکنز کے ذریعے منتخب کیے گئے ٹیڈ کروز، ریپبلکن نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اسی سال، ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزدگی جیت لی تھی۔

 ج ا / ص ز (اے پی، روئٹرز، ڈی پی اے، اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں