فلپائن کے صدر کی طرف سے امریکا کے فوجیوں کی فلپائن میں آمد ممکن بنانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈوٹیرٹے کے ساتھ مل کر ان کے تحفظات دور کرنے کو تیار ہے۔
اشتہار
فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی طرف سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان امریکی امدادی ایجنسی کی طرف سے فلپائن کے لیے بڑے امدادی پیکج کے سلسلے میں ووٹنگ کے عمل کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔ ترقیاتی امداد کے پیکج کو معطل کرنے کے سلسلے میں یہ پیشرفت ڈوٹیرٹے حکومت کی طرف سے منشیات فروشوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے تناظر میں سامنے آئی تھی۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری فلپائنی فورسز کے آپریشن میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے۔ نیا روسی چینی عالمی نظام، فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے کا تازہ موقف فلپائن کے صدر کی اوباما کو گالی، ملاقات منسوخ
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امدادی پیکج کی فراہمی پر حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا مگر ڈوٹیرٹے نے ہفتہ 17 دسمبر کو امریکی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا، ’’فلپائن چھوڑنے کے لیے تیار ہو جاؤ، وزیٹنگ فورسز ایگریمنٹ (امریکی فورسز کی فلپائن کے دورے کے معاہدے) کی معطلی یا خاتمے کے لیے تیار ہو جاؤ۔‘‘
ڈوٹیرٹے 1998ء میں طے پانے والے اُس معاہدے کا حوالہ دے رہے تھے، جس کے تحت امریکی فوجیں مشترکہ جنگی مشقوں کے سلسلے میں فلپائن آ سکتی ہیں۔ ڈوٹیرٹے کا مزید کہنا تھا، ’’ادلے کا بدلہ جانتے ہیں آپ۔۔۔ اگر آپ ایسا کر سکتے ہیں تو ہم بھی کر سکتے ہیں۔ یہ یکطرفہ ٹریفک نہیں ہے۔‘‘ طنزیہ انداز میں ڈوٹیرٹے کا یہ بھی کہنا تھا، ’’ بائے بائے امریکا۔‘‘
اتوار 18 دسمبر کو فلپائن میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن حکومت ڈوٹیرٹے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اسے لاحق تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔ تاہم اس بیان میں مزید کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
فلپائن: حد سے زیادہ بھری جیلیں: ایک ’جہنم‘ کی چند جھلکیاں
فلپائن میں صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ملک میں منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جو مہم شروع کی ہے، اُس کی وجہ سے جیلوں میں اب تِل دھرنے کو جگہ باقی نہیں رہی۔ دارالحکومت منیلا کے قریب ’سِٹی جیل‘ کے ’ہولناک‘ مناظر۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
کھلے آسمان تلے قید
جن قیدیوں کو کوٹھڑیوں کے اندر جگہ نہیں ملتی، اُنہیں کھلے آسمان تلے سونا پڑتا ہے۔ آج کل فلپائن میں بارشوں کا موسم ہے۔ ایک طرف انتہا کی گرمی ہے اور دوسری طرف تقریباً ہر روز بارش بھی ہوتی ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
سونے کا ’کئی منزلہ‘ اہتمام
ایسے میں وہ قیدی خوش قسمت ہیں، جن کے پاس اس طرح کا کوئی جھُولا ہے، جسے وہ بستر کی شکل دے سکتے ہیں۔ ساٹھ برس پہلے تعمیر کی جانے والی اس جیل میں صرف آٹھ سو قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن آج کل یہاں تین ہزار آٹھ سو قیدی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزار رہے ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
ہو گا کوئی کمرہ، جہاں ’سانس لی جا سکتی ہو گی‘
اس جیل کا ہر کونا کھُدرا کسی نہ کسی کے قبضے میں ہے۔ زیادہ تر قیدی انتہائی پتلی چادروں پر یا پھر کنکریٹ کے ننگے فرش پر سونے پر مجبور ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
طاقتور رہنا چاہیے
ایک قیدی ’ایکسرسائز روم‘ میں ورزش کرتے ہوئے اپنے پٹھے مضبوط بنا رہا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
سخت قواعد و ضوابط
جگہ جگہ لگی تختیاں جیل کے قواعد و ضوابط کی یاد دہانی کراتی ہیں۔ ہتھکڑیاں پہنے یہ قیدی اپنے مقدمات کی کارروائی کے منتظر ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
صفائی ستھرائی کی ’سروس‘
ایک قیدی ٹائلٹ صاف کر رہا ہے جبکہ دوسرے قیدی کسی نہ کسی طرح اپنا وقت کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
نہانے دھونے کا کمرہ
ان قیدیوں کو اپنے پسینے، بدبو اور غلاظت سے نجات حاصل کرنے کے مواقع کبھی کبھی ہی ملتے ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
ایک اور مشکل رات
ایک پہرے دار شام کو ایک گیٹ کو تالا لگا رہا ہے جبکہ سلاخوں کے پیچھے لیٹے ہوئے قیدی گنجائش سے کہیں زیادہ نفوس پر مشتمل اس جیل میں ایک اور رات گزارنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Celis
کوئی سمجھوتہ نہیں
ان ’غیر انسانی‘ حالات کے لیے نو منتخب صدر ڈوٹیرٹے کو قصور وار قرار دیا جاتا ہے، جنہوں نے منشیات کے خلاف ایک ’بے رحمانہ‘ مہم شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ منشیات کے عادی لوگوں کو مار ڈالیں، جس پر اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں لوگوں کی جانب سے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ عدالتی نظام چھ لاکھ ڈیلرز اور نشئیوں کے خلاف مقدمات کے باعث دباؤ میں ہے۔
تصویر: Imago/Kyodo News
9 تصاویر1 | 9
اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کرنے کے سلسلے میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی درخواست کا وائٹ ہاؤس کی طرف سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں آیا، تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ کی طرف سے قبل ازیں کہا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس ڈوٹیرٹے کے ہر بیان کے جواب میں عوامی سطح پر رد عمل نہیں دے گا۔ فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے قبل ازیں یہ کہہ چکے ہیں کہ فلپائن امریکا سے دوری اختیار کرے گا۔
فلپائن کی جیلوں کی صورتحال دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔