ڈی ڈبلیو کا ڈیزائن: ہم اب ذرا مختلف کیوں دکھائی دیتے ہیں
13 دسمبر 2023
دیکھنے میں نئی، زیادہ پرکشش، ڈیزائن پہلے سے بھی بہتر اور استعمال کنندگان کے لیے صارفین کے طور پر ان کے تجربے کو مزید بہتر بنا دینے والی، یہ وہ پہلو تھے جن پر ہماری ڈیزائن ٹیم کئی مہینوں تک کام کرتی رہی۔ یہاں میں آپ کو چند اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔
ڈی ڈبلیو کے کارپوریٹ ڈیزائن کی تیاری کے عمل کا مرکزی نقطہ یہ تھا کہ ہماری ویب سائٹ اور ایپ بڑی آسانی سے ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہونا چاہییں اور اس رسائی سے کوئی بھی محروم نہ رہے بلکہ ہر کوئی مستفید ہو سکے۔
اب ہماری ویب سائٹ اور ایپ کی تکنیکی کارکردگی کو جملہ صارفین کے زیادہ خوش کن اور تسلی بخش تجربے کے لیے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔
یہ اسی بہتر ترتیب و تزئین کا نتیجہ ہے کہ اب آپ کو وہ تمام معلومات زیادہ تیز رفتاری سے مل سکتی ہیں، جن کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔ ہم نے اپنی ویب سائٹ اور ایپ کے فونٹس بھی بدل دیے ہیں تاکہ آپ کوئی بھی تحریر زیادہ آسانی سے پڑھ سکیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ اور ایپ کے مختلف مینیوز اور ان کے پس منظر کو بصری سطح پر زیادہ واضح بنا دینے سے یہ بھی ممکن ہو گیا ہے کہ اب معلومات کے قابل اعتماد ذریعے کے طور پر ڈی ڈبلیو کو فوراﹰ اور بہتر انداز میں پہچانا جا سکتا ہے۔
مندرجات زیادہ تیز رفتار اور بڑی آسانی سے پہچانے جا سکنے والے
ہماری ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر رنگوں کے متوازن امتزاج اور انفوگرافکس کو بھی بڑے فعال انداز میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ اب آپ آنکھوں کو زیادہ اچھے لگنے والے ایسے رنگوں اور گرافکس سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں، جن کے ذریعے پیچیدہ معلومات کو زیادہ آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ ڈی ڈبلیو کے مندرجات زیادہ تیز رفتار بھی ہوں اور بڑی آسانی سے پہچانے جا سکنے والے بھی۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے لیے ہماری ویب سائٹ اور ایپ کو استعمال کرنا مستقبل میں اور بھی زیادہ خوش کن ہو۔
ڈی ڈبلیو ڈاٹ کوم (dw.com) کا یہ نیا رکھ رکھاؤ اور جاذبیت محض ایک آغاز ہے، اور آئندہ مہینوں میں آپ کو ان تمام پلیٹ فارمز پر مزید تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، جہاں سے آپ ڈی ڈبلیو کے مندرجات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
براہ مہربانی ہمیں بتائیے کہ ڈی ڈبلیو کے اس بہتر ڈیزائن سے متعلق آپ کے تجربات اور تاثرات کیسے رہے، ہمیں آپ کی طرف سے فیڈ بیک کا بےچینی سے انتظار رہے گا۔