1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈی ڈبلیو کی مہم ’جرمنی ہم ہیں‘

امتیاز احمد11 مارچ 2015

جب ایک محدود طبقہ معاشرے کی فضا کو زہریلا بنانے کی کوشش کرے تو اس سے نمٹنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جرمنی کو بھی تحمل اور برداشت کی فضا کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ڈبلیو نے اپنی ایک مہم ’جرمنی ہم ہیں‘ کا آغاز کیا ہے۔

Photo for Teaser: DW campaign "We are Germany"

جرمنی میں رہنے والا ہر رنگ اور ہر نسل کا فرد اس معاشرے کا حصہ ہے جبکہ برداشت اور تنوع جرمن معاشرے کی لازمی اقدار ہیں۔ ڈوئچے ویلے کی مہم ’جرمنی ہم ہیں‘ کا مقصد انہی اقدار کا دفاع اور فروغ ہے۔ جرمنی میں ثقافت، کھیل اور معاشرتی زندگی کے کئی دیگر شعبوں کی مشہور شخصیات نے ڈی ڈبلیو کی اس مہم کی حمایت کی ہے۔

اپنے اس اقدام کے ساتھ جرمنی کا بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ڈی ڈبلیو موجودہ سماجی اور سیاسی بحث میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور اس حقیقت سے پردہ اٹھانا چاہتا ہے کہ یورپی یونین کے رکن اس ملک کی ترقی میں تارکین وطن کا کردار کس قدر اہم ہے۔ ڈی ڈبلیو دنیا کے سامنے جرمنی کی جامع اور حقیقت پسندانہ تصویر پیش کرتا ہے اور ساتھ ہی مختلف ثقافتوں کے درمیان مکالمت کے لیے بھی کوشاں ہے۔

اس سلسلے میں ڈی ڈبلیو کی اپنے دنیا بھر میں موجود صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اس کا ساتھ دیں اور اس ادارے کو اپنی کسی دوسرے فرد کے ساتھ کھینچی گئی تصویر بھیجیں۔ آپ کی بھیجی ہوئی ایک تصویر جرمنی میں تنوع اور رواداری کی مثال بن سکتی ہے۔ اس تصویر کا موٹو ہے’’جرمنی ہم ہیں‘‘ کے مداح۔ ’’دو لوگ ایک پیغام‘‘ کے نام سے آپ ہمیں اپنی تصاویر 21 مارچ 2015ء تک بھیج سکتے ہیں۔

اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلِک کریں۔

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں