امریکی ٹی وی اسٹار اور کاسمیٹکس کمپنی کی نوجوان مالکہ کائلی جینر جلد ہی ارب پتی بن جائیں گی۔ اس وقت اُن کی ذاتی دولت کا حجم نو سو ملین ڈالر ہے۔
اشتہار
بیس سالہ کائلی جینر امریکی ریالٹی پروگرام اسٹار اور کم کارداشیان کی سوتیلی بہن ہیں۔ اُن کی تصویر فوربز میگزین کے اگلے مہینے شائع ہونے والے جریدے کے سرورق پر چھپے گی۔ اُن کی عمر تو محض بیس برس ہے لیکن اُن کی مجموعی دولت کا حجم نو سو ملین ڈالر بتایا گیا ہے۔
یہ بات بزنس اور کاروبار پر نگاہ رکھنے والے معتبر جریدے فوربز نے اپنی اگست کی اشاعت میں رپورٹ کی ہے۔ یہ میگزین جلد ہی بک اسٹالوں پر دستیاب ہو گا۔ فوربز کے مطابق کائلی جینر حقیقت میں اپنی ذاتی کوششوں اور ہمت سے ارب پتی بننے جا رہی ہیں۔
یہ امر بھی اہم ہے کہ اس نوجوان خاتون کو اپنی شناخت کے حوالے سے کئی قسم کی معاشرتی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔ کائلی جینر کو اپنے چہرے اور جسم کے خد و خال کی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے تنقید کا بھی سامنا رہا اور اُن کی فیشن انڈسٹری میں بھرپور شرکت پر پذیرائی بھی کی گئی۔
کائلی جینر نے سن 2016 میں اپنی میک اپ کی مصنوعات کو متعارف کرایا تھا۔ ان مصنوعات کو نوجوان نسل کے ساتھ دوسری خواتین نے بھی بے پناہ پسند کیا۔ اس بھرپور کامیابی نے ان کو میک اپ انڈسٹری میں بھی ایک بڑا مقام دیا ہے۔ اسی باعث کہا گیا ہے کہ وہ ’سیلف میڈ‘ٴ ارب پتی بننے والی ہیں۔
اُن سے پہلے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ تیئیس برس کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔ اگر کائلی جینر کی دولت میں اضافے کا سلسلہ موجودہ رفتار سے جاری رہا تو وہ اگلے برس اگست تک ارب پتی بن سکتی ہیں۔ کائلی نے فوربز میگزین کے سرورق پر اپنی تصویر چھپنے کی خبروں پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔
فوربز میگزین کی جانب کائلی جینر کو ’سیلف میڈ‘ ارب پتی قرار دینے پر سوشل میڈیا پر کئی حلقوں نے تنقید بھی کی ہے۔ ان کے مطابق کائلی جدینر کی پرورش انتہائی امیر خاندان اور ماحول میں ہوئی ہے۔ اسی ماحول میں رہتے ہوئے اُنہیں ٹیلی وژن اور ماڈلنگ انڈسٹری تک رسائی میں کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
تنقید کرنے والوں میں امریکی کاسمیٹکس کمپنی لوریال کی میڈیا ایڈیٹر شلبی آئیوی کرسٹی بھی شامل ہیں اور اُن کے مطابق کائلی کا بچپن اور بلوغت کے ایام لاکھوں پتی خاندان کے پرتعیش ماحول میں بسر ہوئے ہیں اور اس ماحول سے ارب پتی بننے میں ان کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
گزشتہ برس فوربز میگزین نے کائلی جینر کو دنیا کی ایک سو انتہائی اہم بااثر خواتین میں بھی شامل کیا تھا۔ اس فہرست میں یہ مقام حاصل کرنے والی وہ سب سے کم عمر ترین خاتون ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک لڑکی کو بھی جنم دیا ہے۔
مس ورلڈ کے اسٹیج پر بھارتی حسیناؤں کا بول بالا
’مس ورلڈ‘ کا 67 واں اعزاز جیتنے والی بھارتی ریاست ہریانہ کی مس انڈیا منوشی چھلر ہیں۔ دنیا کی حسین ترین خواتین کے مقابلے میں وینیزویلا کے بعد بھارت اب چھ مس ورلڈ ٹائٹل کے ساتھ دوسرا ملک بن گیا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Asfouri
مس ورلڈ کے اسٹیج پر بھارتی حسیناؤں کا بول بالا
’مس ورلڈ‘ کا 67 واں اعزاز بھارتی ریاست ہریانہ کی مس انڈیا منوشی چھلر جیت کر ایسی چھٹی بھارتی حسینہ بن گئی ہیں۔ دنیا کی حسین ترین خواتین کے مقابلے میں وینیزویلا کے بعد بھارت اب چھ مس ورلڈ ٹائٹل کے ساتھ دوسرا ملک بن گیا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/N. Asfouri
سن 1966 بھارت کی پہلی مس ورلڈ حسینہ ریٹا فاریا
بھارت کے لیے عالمی مقابلہ حسن میں جیت کے سفر کا آغاز سنہ 1966 سے ہوا۔ لندن میں ریٹا فاریا نے پہلی مرتبہ بھارت کے لیے مس ورلڈ کا اعزاز جیتا تھا۔ ریٹا نے بالی وڈ میں اداکاری کے جوہر تو نہیں دکھائے لیکن حسین خواتین کےمختلف مقابلوں میں بحیثیت جج فرائض انجام دیے۔
تصویر: Getty Images/Keystone/Wesley
1994 ایشوریا رائے بنی دوسری مس ورلڈ
ملکہ بالی وڈ ایشوریا رائے بچن سن 1994 میں مس انڈیا کے مقابلہ میں رنر اپ رہیں تھی۔ تاہم وہ اسی سال میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اکیس سالہ ایشوریا ان دنوں آرکیٹیکچر کی طالبہ تھی۔ مس ورلڈ کے اعزاز نے ان کی زندگی کا رخ بدلہ اور وہ بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکارہ بن کر سامنے آئیں۔
تصویر: AP
1997 کی فیمینا مس انڈیا ڈیانا ہیڈن بنیں مس ورلڈ
ریٹا فاریا اور ایشوریا رائے کے بعد ڈیانا ہیڈن نے بھارت کے لیے مس ورلڈ کا تیسرا اعزاز حاصل کیا۔ ڈیانا نے بھی بالی وڈ نگری میں اپنی قسمت آزمائی لیکن کامیاب نہ ہو پائیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Joe
1999میں باری تھی بھارتی حسینہ یوکتا مُکھی کی
یوکتا مُکھی جب مس ورلڈ بنیں تو ان کی عمر فقط بائیس سال تھی۔ سابقہ بھارتی مس ورلڈ حسیناؤں کی طرح یوکتا نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھا۔ تاہم یوکتا مکھی کی فلمیں باکس آفس پر زیادہ دیر نہ ٹِک سکیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/A. Dennis
مس ورلڈ کے لیے بالی وڈ کے ہمیشہ کھلے دروازے
سن 2000 میں مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی پریانکا چوپڑا اپنے فلمی کیرئر کے آغاز پر کچھ خاص کامیاب نہیں رہیں۔ پریانکا نے اپنی محنت اور لگن سے بالی وڈ میں بالآخرکامیابی کی سیڑھیاں چڑھیں۔ پُر کشش مسکراہٹ رکھنے والی پریانکا اب نہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ میں منجھی ہوئی اداکارہ مانی جاتی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Photoshot
مس ورلڈ کے مقابلے میں 108 ممالک سے حسیناؤں کی شرکت
بیس سالہ منوشی چِھلر کی تاج پوشی پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والی سابقہ مس ورلڈ سٹیفانی ڈیل والا نے کی۔ چین میں منعقدہ مس ورلڈ کے مقابلے میں 108 حسیناؤں میں فاتح حسینہ منوشی کے بعد رنر اپ میکسیکو سے آندریا میزا رہیں۔ جب کہ تیسرا نمبر برطانیہ کی سٹیفنی ہل کا رہا۔