1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کابل خودکش حملہ: چودہ ہلاک، ایک سو پینتالیس زخمی

7 اگست 2019

افغان حکام کے مطابق ہلاک اور زخمیوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے۔

Afghanistan Kabul Verletzte nach Bombenanschlag
تصویر: REUTERS

یہ حملہ بدھ کی صبح کابل کے مغربی حصے میں کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مغربی کابل کے مصروف علاقے میں ہوئے اس بم دھماکے کے بعد شہر سیاہ دھوئیں میں لپٹ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہلکار پہنچ گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دھماکا اس وقت ہوا، جب ایک چیک پوائنٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے ایک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی پولیس تھانے میں داخل نہیں ہو سکی تھی۔ وزارت صحت کے مطابق ایک سو پینتالیس افراد کو طبی امداد دی جا ری ہے، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ ان زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

طالبان کا کہنا ہے کہ انُ کا ہدف سکیورٹی فورسز کا  دفتر تھا اور اس حملےمیں بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ 

افغانستان میں یہ تازہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب طالبان اور امریکا ملک میں قیام امن کی کوششوں کا سلسلہ تیز کر کرنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم مذاکراتی عمل کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

تصویر: AFP/Getty Images/K. Jaafar
اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں