1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کانگریس پارٹی کی قیادت راہول گاندھی کو منتقل

عابد حسین
16 دسمبر 2017

بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی قیادت راہول گاندھی نے سنبھال لی ہے۔ پارٹی کی قیادت کی منتقلی کی ایک خصوصی تقریب آج ہفتہ سولہ دسمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

Indien Gujarat -  Rahul Gandhi
تصویر: IANS

سینتالیس سالہ راہول گاندھی کو پارٹی لیڈرشپ کی روایتی چھڑی اُن کی والدہ سونیا گاندھی نے کانگریس پارٹی کی ایک تقریب میں دی۔ اس تقریب سے سونیا گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے لیے ایک نئی امید ہیں۔ اس تقریب میں کارکنوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے رقص بھی کیا اور پٹاخے بھی چلائے۔

راہل گاندھی کانگریس کے نئے صدر منتخب

بھارتی ریاستی انتخابات، مودی کی جماعت کی بڑی کامیابیاں متوقع

مودی حکومت تبدیلیوں کی خواہاں تاہم لائق سیاستدانوں کا فقدان

بہار میں مودی کی ہار بھارتی سیکولرازم کے حق میں ووٹ؟

پارٹی قیادت سنبھالنے کے بعد راہول گاندھی نے کانگریس کے مرکزی عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مثالیت پسند ہیں اور بھارتی عوام کو مودی حکومت کی فریب زدہ پالیسیوں کا مزید شکار نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہی کی سیاسی جماعت بھارت کو ایک جدید اور ترقی کرتے ہوئے ملک کے طور پر ساتھ لے کر اکیسویں صدی میں داخل ہوئی تھی۔

راہول گاندھی نے نریندر مودی اور اُن کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتی پالیسیوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اس ملک کو ایک مرتبہ پھر ایسے پرانے دور میں لے جانے کی کوششوں میں ہے، جب لوگوں کو عقیدے کی بنیاد پر ہلاک اور خوراک کے نام پر قتل کر دیا جاتا تھا۔ راہول گاندھی نے واضح کیا کہ وہ اور اُن کی پارٹی بھارت کی قدیمی دور میں واپسی کی سازش کا مقابلہ کریں گے اور ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کانگریس پارٹی کے نئے رہنما راہول کا تعلق بھارت کے معروف سیاسی گھرانے گاندھی نہرو خاندان سے ہےتصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Solanki

کانگریس پارٹی کی قیادت میں تبدیلی ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے جب اس سیاسی جماعت کو پہلے سن 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا رہا اور پھر کئی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں بھی پے در پے شکست ہوئی۔ رواں ماہ کے دوران بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات بھی ہوئے، جن کے نتائج پیر کے روز آئیں گے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق کانگریس کی مجموعی کارکردگی بہتر ضرور ہوئی ہے لیکن وہ گجرات میں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکے گی۔

کانگریس پارٹی کے نئے رہنما راہول کا تعلق بھارت کے معروف سیاسی گھرانے گاندھی نہرو خاندان سے ہے۔ کانگریس کی قیادت سنبھالنے والے وہ اس خاندان کے چھٹے فرد ہیں۔ اُن کے پڑدادا پنڈت جواہر لال نہرو، دادی اندرا گاندھی اور والد راجیو گاندھی بھارت کے وزرائے اعظم رہے تھے۔ اب تک پارٹی قیادت سونیا گاندھی سنبھالے ہوئے تھیں، جو راجیو گاندھی کی بیوہ ہیں۔

معروف بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی ڈی ڈبلیو ٹی وی سے خصوصی گفتگو

03:51

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں