کتے کو ٹوپی کیوں پہنائی گئی؟
29 دسمبر 2017کرغزستان کی پولیس کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت بشکیک میں اس ڈاگ شو کا انعقاد کس نے کرایا تھا۔ کرغزستان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ریسکیلڈی مومبیکوو نے پارلیمانی اجلاس کے دوران کہا، ’’ ہم نے اپنی قومی علامت ایک کتے کو پہنا دی۔ انہوں نے ایک کتے کو کرغز بنا دیا اور ایک کرغز کو کتا۔‘‘
مومبیکوو نے کہا کہ کل ایک خنزیر کو بھی ہماری روایتی ٹوپی ’کلپک‘ پہنا دی جائے گی اور بلی کے فضلے کے لیے قومی جھنڈا استعمال کیا جائے گا۔ عوام میں مقبول کئی شخصیات نے بھی کتے کے مالک اور اس ڈاگ شو کے منتظمین کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایک پٹیشن پر دتسخط کیے ہیں۔
2010 میں شدید عوامی مظاہروں کے بعد سے کرغستان کے سیاست دان قومی سلامتی اور ثقافت کے موضوعات پر بہت زیادہ توجہ دینا شروع ہو گئے ہیں۔ 2011 میں سیاست دانوں نے پارلیمنٹ میں ایک بکرے کو ذبح کیا تھا تاکہ نظر بد سے بچا جا سکے۔