1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

کراچی: ایک ہزار کتوں کو زہر دے کر مار دیا گیا

بینش جاوید
19 اکتوبر 2016

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک ہزار سے زائد کتوں کو زہر دے کر مار دیا گیا ہے۔ میونسپل ملازمین کے مطابق یہ کارروائی بچوں اور عورتوں کو کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے باعث کیا گیا۔

Pakistan - Ein Stadtarbeiter entsorgt Kadaver der vergifteten Straßenhunde
ایک اندازے کے مطابق کراچی میں لگ بھگ پینتیس ہزار آوارہ کتے ہیںتصویر: Reuters/A. Soomro

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی میونسپل انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں 1050 آوارہ کتوں کو جان سے مارا ہے اور آئندہ دو ہزار مزید آوارہ کتوں کو ہلاک کیا جائے گا۔

میونسپل انتظامیہ کے چیئرمین ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ انہیں کتوں کے کاٹنے کی بے پناہ شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کو اتنی بڑی تعداد میں ہلاک کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور حل نہیں ہے کیوں کہ شہر کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ان آوارہ کتوں کے لیے کوئی شیلٹر فراہم کیا جاسکے۔ کراچی کے ’اینیمل کیئر سنٹر‘ کی سربراہ اسماء گھی والا کا کہنا ہے کہ ہر سال کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے لگ بھگ پندرہ ہزار کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ ریحان ہاشمی نے ایے ایف پی کو بتایا، ’’کتے بھی جاندار ہیں اگر میرے پاس انہیں مارنے کے علاوہ کوئی اور حل ہوتا تو انہیں کبھی نہ مارا جاتا۔‘‘

پہلے مرحلے میں 1050 آوارہ کتوں کو جان سے مارا گیا ہےتصویر: Reuters/A. Soomro

پاکستان میں عموماﹰ جانوروں کے حقوق کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ جانوروں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے چند سرگرم کارکن کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے سے بچایا جا سکے۔

پاکستان میں کئی افراد مذہبی وجوہات کے باعث کتوں کو ناپاک سمجھتے ہیں جبکہ امراء کتوں کو بطور پالتو جانور گھروں میں پالتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان آوارہ کتوں کو میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جان سے مار دینے کے خلاف بہت کم لوگ آواز اٹھاتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کراچی میں لگ بھگ پینتیس ہزار آوارہ کتے ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں