کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی مدھوبالا کے دانتوں میں انفیکشن تھا، جس کی وجہ سے اس کی جان کو خطرہ تھا۔ اس کے علاج کے لیے بین الاقوامی این جی او فور پاز کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر عامر خلیل کی نگرانی میں مدھوبالا کا آپریشن کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا آپریشن تھا جہاں ہتھنی کو کھڑا کر کے نیم بے ہوشی میں آپریٹ کیا گیا۔