1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمپاکستان

کراچی میں فائرنگ سے دو چینی شہری زخمی

5 نومبر 2024

چینی شہریوں پر حملے کا یہ تازہ واقعہ بیجنگ کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے سخت سکیورٹی کا مطالبہ کرنے کے بعد پیش آیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کراچی می منگل کے روز حملے میں زخمی ہونے والے دو چینی شہریوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے
کراچی می منگل کے روز حملے میں زخمی ہونے والے دو چینی شہریوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہےتصویر: Akhtar Soomro/REUTERS

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں پولیس کا کہنا ہے کہ آج بروز منگل دو چینی شہریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ چینیشہریوں پر حملے کا یہ تازہ واقعہ بیجنگ کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے سخت سکیورٹی کا مطالبہ کرنے کے بعد پیش آیا ہے۔

 پولیس کے ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ فیضان علی نے کہا کہ دو چینی شہریوں کو گولی ماری گئی ہے، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ کراچی لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان نے کہا کہ دونوں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 اکتوبر میں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب ایک بم دھماکے میں دو چینی انجینئر ہلاک ہوگئے تھےتصویر: Shakil Adil, File/AP/picture alliance

 فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا اور آیا یہ عسکریت پسندوں کے چینی شہریوں پر کیے گئے انہی متعدد حملوں کا تسلسل ہے، جس کے بعد بیجنگ کو پاکستان پر اپنے شہریوں کے لیے مزید سخت حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا۔

 اکتوبر میں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب ایک بم دھماکے میں دو چینی انجینئر ہلاک ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔ بلوچستان کے علاقائی وسائل میں حصہ لینے کا مطالبہ کرنے والے علیحدگی پسندوں کی طرف سے اس جنوب مغربی صوبے میں دہائیوں سے جاری شورش حکومت، فوج اور چینی مفادات کے خلاف متواتر حملوں کا باعث بنی ہے۔

ش ر⁄ ر ب (روئٹرز)

بلوچستان میں حملوں کے لیے بیرونی طاقتیں فعال ہیں کیا؟

04:14

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں