پاکستان اور افغان طالبان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد کراچی کے ناردرن بائی پاس پر گزشتہ چالیس سال سے آباد ایک افغان خیمہ بستی مسمار کر دی گئی۔ یہ وہ بستی تھی، جو کبھی جنگ، جبر اور بے وطنی سے فرار حاصل کرنے والوں کے لیے پناہ گاہ ہوا کرتی تھی۔ حکومت پاکستان کے مطابق اس بستی میں جرائم پیشہ منظم گروہ بھی فعال ہو چکے تھے۔ کراچی سے رفعت سعید