پاکستان کے شہر کراچی کی خواتین میں موٹر سائیکل چلانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ’پنک رائڈرز‘ نامی نجی ادارہ ملک بھر میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانا سکھا رہا ہے۔ ذاتی سواری خواتین کی خود انحصاری میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ کراچی سے ڈی ڈبلیو اردو کے نمائندے رفعت سعید کی رپورٹ۔